گجرات میں چلتی ٹرین میں ایک عالم دین کیساتھ مار پیٹ کا دل دہلا دینےوالا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مذکورہ معمر عالم دین کو کچھ لوگ گفتگو کرتے ہوئے اچانک پیٹنے لگتے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 9:56 AM IST | Agency | Ahmedabad
گجرات میں چلتی ٹرین میں ایک عالم دین کیساتھ مار پیٹ کا دل دہلا دینےوالا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مذکورہ معمر عالم دین کو کچھ لوگ گفتگو کرتے ہوئے اچانک پیٹنے لگتے ہیں۔
گجرات میں چلتی ٹرین میں ایک عالم دین کیساتھ مار پیٹ کا دل دہلا دینےوالا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مذکورہ معمر عالم دین کو کچھ لوگ گفتگو کرتے ہوئے اچانک پیٹنے لگتے ہیں۔ مولانا جو راجستھان کے گنگنا پور میں ایک مدرسہ کے ناظم ہیں اور چندہ کے سلسلے میں سفر کررہے تھے، پر حملہ کرنےوالوں نے اپنی اس حرکت کیلئے مولانا پر چھیڑ خانی کا الزام عائد کیا ہے۔ ۲۸؍ فروری کو پیش آنےوالے اس سانحہ کا ویڈیو جمعرات کو منظر عام پر آیا۔ ’آبزرور‘ کی رپورٹ کے مطابق مولانا کے اہل خانہ نے حملہ آوروں کے الزامات کو خارج کیا اور بتایا ہے کہ وہ اپنی سیٹ پر تلاوت کلام پاک میں مصروف تھے۔ وہ چندہ کیلئے انکلیشور سے بذریعہ گجرات کوئن ایکسپریس میں احمدآباد جارہے تھے۔ معاملے کی سنگینی کے باوجود ریلوے حکام نے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ مار پیٹ کا ویڈیو سب سے پہلے جتیندر پرتاپ سنگھ نے اپ لوڈ کیا جو وزیراعظم مودی کے سخت گیر حامیوں میں شمار ہوتاہے۔ مولانا کے اہل خانہ کے مطابق ’’کچھ لوگ مولانا کے ساتھ ہی ٹرین میں سوار ہوئے، وہ ان کے قریب ہی بیٹھ کر مسلمانوں کیخلاف زہر آلود باتیں کر رہے تھے۔ اسکے بعد ایک خاتون نے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں پاکستانی کہا۔ معاملہ جب شدت اختیار کرگیاتو ٹی ٹی نے مولانا کو دروازے کے قریب بلایا اور وہاں بات چیت کی، تبھی دو دیگر افرادنے انہیں پیٹنا شروع کردیا۔ ‘‘