ڈاکٹر ٹی این سبرامنیم، ہندوستانی نژاد امریکی ریاضی داں اور جنرل موٹرز کیلئے روٹ ون کمپنی اور سرور کے خالق، منگل کو مشی گن میں انتقال کر گئے۔ وہ ۷۶؍ سال کے تھے۔
EPAPER
Updated: March 26, 2024, 9:36 PM IST | New York
ڈاکٹر ٹی این سبرامنیم، ہندوستانی نژاد امریکی ریاضی داں اور جنرل موٹرز کیلئے روٹ ون کمپنی اور سرور کے خالق، منگل کو مشی گن میں انتقال کر گئے۔ وہ ۷۶؍ سال کے تھے۔
ڈاکٹر ٹی این سبرامنیم، ہندوستانی نژاد نامور ریاضی داں اور جنرل موٹرز کیلئے روٹ ون کمپنی اور سرور کے خالق، منگل کو مشی گن میں انتقال کر گئے۔ وہ ۷۶؍ سال کے تھے۔ سبرامنیم جو ۱۹۷۹ءمیں امریکہ ہجرت کر گئے تھے، ہندوستان اور امریکہ کے علمی حلقوں میں خاصے مشہور تھے۔ وہ اپنے پیچھے ریاضی کی دنیا کیلئے ریاضی کے نمونوں اور نظریات کی ایک بھرپور میراث چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کچھ سال فلاڈیلفیا یونیورسٹی میں ریاضی پڑھایا اور پھر آکلینڈ چلے گئے جہاں انہوں نے کئی سال تدریسی فرائض انجام دیئے۔ بعد میں انہوں نے آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ کمپنی کیلئے روٹ ون کمپنی کی بنیاد رکھی، جو تمام جی ایم کاروں اور جی پی ایس سسٹمز کیلئے آٹو فنانسنگ کا انتظام کرتی ہے۔
T N Subramaniam has just passed away in Michigan, USA. In the late 60s and early 70s, he was quite a legend in IIT Mumbai - first as a student, and later as a lecturer. He was involved in the making of Mood Indigo the trademark annual cultural festival of the institute. He left… pic.twitter.com/SfOvwh04of
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) March 26, 2024
وہ امریکہ میں مشی گن کے ٹرائے میں جنرل موٹرز کیلئے سائٹ کے سرور کےمعمار تھے۔ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھی امریکہ دورے کے دوران ان سے ذاتی طور پر ملاقات کی تھی اور انہیں اختراعی بننے اور ایسے کام کرنے کی ترغیب دی جس پر ملک کو فخر ہو۔
سبرامنیم کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، بیٹی اور داماد ہیں، جو امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں بائیڈن انتظامیہ کیلئے کام کرتے ہیں۔ ان کے اکلوتے چھوٹے بھائی، ٹی این اشوک، ٹی این اے ٹاک کے بین الاقوامی بلاگر اور پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے سابق ایڈیٹر (اکنامکس) بھی پسماندگان میں شامل ہیں۔