• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہن بمقابلہ بھائی: سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کی فلمیں ٹکرا سکتی ہیں

Updated: November 30, 2024, 7:00 PM IST | Mumbai

اکشے کمار کی فلم ’’اسکائے فورس‘‘ جس میں سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، یوم جمہوریہ ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی جبکہ سارہ کے بھائی ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’’سرزمین‘‘ بھی اسی وقت ریلیز ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ یہ بھی حب الوطنی پر مبنی ہے۔

Akshay Kumar and Saif Ali Khan. Photo: INN
اکشے کمار اور سیف علی خان۔ تصویر: آئی این این

قبل ازیں یہ اعلان کای گیا تھا کہ سنی دیول کیاداکاری سے مزین فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ جسے راجکمار سنتوشی نےڈائریکٹ جبکہ عامر خان نے پرڈیوس کیا ہے ، یوم جمہوریہ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ بعد ازیں یہ اعلان کیا گیا کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کی گئی ہے اور اب اکشے کمار کی فلم ’’اسکائے فورس ‘‘، جو پہلے ۲ ؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز کی جانے والی تھی، یوم جمہوریہ کو ریلیز کیا جائے گی۔ تاہم، نئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’اکشے کمار کی اداکاری سے مزین حب الوطنی کے موضوع پر بنی یہ فلم یوم جمہوریہ کے دن ریلیز ہونے والی واحد فلم نہیں ہوگی۔ ‘‘ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی فلم ’’سرزمین‘‘ کے بھی یوم جمہوریہ ۲۰۲۵ء کو ریلیز کئے جانے کے امکانات ہیں۔ سیف علی خان اور اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر ٹکرا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شرمیلا ٹیگور کی ’’آؤٹ ہاؤس‘‘ کے ساتھ پردۂ سیمیں پر واپسی

انڈیا ٹوڈے کو ایک ذرائع نے بتایا کہ ’’اس فلم کی شوٹنگ اپریل ۲۰۲۴ء میں مکمل ہوگئی تھی اور حال ہی میں فلم کے کچھ حصے ری شوٹ کئے گئے ہیں۔ اگر فلم کی پوسٹ پروڈکشن ٹریک پر رہتی ہے تو یہ فلم جنوری ۲۰۲۵ء میں ریلیز کی جاسکتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ اسے یوم جمہوریہ کے آس پاس ریلیز کیا جائے۔ چونکہ اس فلم کا موضوع بھی حب الوطنی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس فلم کے ذریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنے فلمی کریئر کی شروعات کریں گے۔ ان کے علاوہ بومن ایرانی کے بیٹے کایوز ایرانی بھی اس فلم سے بطور فیچر لینتھ فلم ڈائریکٹر اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: طوفان فینگل : چنئی ہوائی اڈاہ بند، کئی پروازیں معطل

اسکائے فورس
اسکائے فورس میں اکشے کمار کے علاوہ ابراہیم علی خان کی بہن سارہ علی خان نے بھی اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔اسکائے فورس کو کرن جوہر نے دھرما پروڈکشن کے تحت پرڈیوس کیا ہے۔ ابراہیم علی خان کی فلم ’’سرزمین‘‘ میں کاجول اور پرتھوی راج سوکومرن بھی اداکاری کریں گے۔چونکہ یوم جمہوریہ ۲۰۲۵ء کو سکائے فورس کی ریلیز کی تصدیق کی جاچکی ہے اسی لئے ابراہیم علی خان کی فلم اور اکشے کمار کی یہ فلم باکس آفس پر ٹکرا سکتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK