• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریپبلک ٹی وی کےچیف ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنےسےقبل تین دنوں کا نوٹس دیا جائے:ہائی کورٹ

Updated: March 24, 2021, 1:30 PM IST | Agency | Mumbai

 ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ممبئی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر  ارنب گوسوامی کو ٹی آر پی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کرنے یا پھر ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے سے قبل  تین دنوں کی   پیشگی نوٹس جاری کریں اور پھر اسے گرفتار کریں نیز  وہ بھی اس صورت میں ہی کیا جاسکتاہے  جب دوران تحقیقات پولیس کو انکے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت دستیاب ہوا ہو۔

Arnab Goswami - Pic : INN
ارنب گوسوامی ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ممبئی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر  ارنب گوسوامی کو ٹی آر پی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کرنے یا پھر ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے سے قبل  تین دنوں کی   پیشگی نوٹس جاری کریں اور پھر اسے گرفتار کریں نیز  وہ بھی اس صورت میں ہی کیا جاسکتاہے  جب دوران تحقیقات پولیس کو انکے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت دستیاب ہوا ہو۔
 ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ  گوسوامی کی جانب سے   ٹی آر پی گھوٹالہ معاملے  میں ممبئی پولیس کی جانب سے کی جانے والی  تحقیقات کو چیلنج کرنے والی عرضداشت کی سماعت کے دوران دیا جسے آج عدالت نے دونوں فریقین کی ابتدائ بحث کے اختتام کے بعد سماعت کے لئے قبول کر لیا۔ 
جسٹس ایس ایس شندے اور منیش پٹیل پر مشتمل دو رکنی  بنچ نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ درخواست گزار گوسوامی کے خلاف کاروائی سے قبل اگر ممبئ پولیس نوٹس جاری کرتی ہے تو عرض گزار  کو اسکے خلاف  عدالت سے رجوع کرنے کے لئے آزاد ہے۔ 
دوران سماعت عدالت نے یہ بھی  مشاہدہ کیا کہ "درخواست گزار (ارنب گوسوامی) کی طرف سے پولیس کے خلاف سنگین خرابیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔"
اسی درمیان  ممبئی پولیس کے لئے چیف پبلک پراسیکیوٹر دیپک ٹھاکرے نےدوران سماعت  عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ ۱۲؍ ہفتوں کے اندر درخواست گزاروں کے خلاف جاری تحقیقات کو  مکمل کرلینگے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت  دوسری عدالت کے فیصلے کا تزکرہ کرتے ہوئے   کہا کہ بھجن لال کے معاملے کی روشنی میں ، تفتیش جاری رہ سکتی ہے۔ "تفتیشی تحقیقاتی ایجنسی کا خصوصی دائرہ کار ہے ، اس مرحلے پر عدالت کے ذریعہ تفتیش میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔"
عدالت نے مزید سماعت ۲۸؍ جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK