کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کو طبی امداد فراہم کرنے کے اپنے حکم پر عمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو مزید مہلت دے دی ہے۔
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 10:01 AM IST | Agency | New Delhi
کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کو طبی امداد فراہم کرنے کے اپنے حکم پر عمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو مزید مہلت دے دی ہے۔
کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کو طبی امداد فراہم کرنے کے اپنے حکم پر عمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو مزید مہلت دے دی ہے۔ اس سے پہلے حکومت پنجاب کی طرف سے عدالت کے ۲۰؍ دسمبر کے حکم پر عمل آوری کے لئے ۳؍دن کا اضافی وقت مانگتے ہوئے ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔ منگل کو اسی پر سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے یہ مہلت دی ہے۔
واضح رہے کہ ڈلیوال گزشتہ ۳۶؍ دنوں سےکسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر ہیں۔ منگل کو سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل سنگھ نے بتایا کہ ثالثوں نے مظاہرہ کے مقام کا دورہ کیا ہے۔ اس معاملے میں ثالثوں کی ٹیم مظاہرہ کے مقام پر کسانوں سے بات چیت کر رہی ہے اور کسان رہنما ڈلیوال کو کھنوری سرحد پر پنجاب حکومت کی طرف سے بنائے گئے ایک عارضی اسپتال میں منتقل کرنے کو لے کر منایا جا رہا ہے اور کوشش جاری ہے۔ عدالت کے حکم کی تعمیل یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پر کورٹ نے انہیں مزید ۳؍ دن کی مہلت دے دی۔