Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہمارے خلاف نا زیبا پوسٹ کرنے والوں کوبرہنہ کرکے پیٹا جائیگا : ریونت ریڈی

Updated: March 17, 2025, 12:28 PM IST | Agency | Hyderabad

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں۲؍خواتین یوٹیوبروں کی گرفتاری کے بعدصورتحال متنازع۔

Telangana Chief Minister Revanth Reddy. Photo: INN
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی۔ تصویر: آئی این این

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کریں گے انہیں سڑکوں پر برہنہ کر کے پیٹا جائے گا۔ ریڈی کا یہ بیان ریاست میں دو خواتین صحافیوں کی گرفتاری کے بعد آیا ہےجن پر ان  کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں کہا ’’ یہ مت سوچیں کہ میں خاموش ہوں کیونکہ میں وزیر اعلیٰ ہوں۔ میں تمہیں برہنہ کر کے ماروں گا۔ لاکھوں لوگ ہیں جو میرے حکم پر آپ کو مارنے سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔میں اپنے عہدے کی وجہ سے روادار  ہوں۔ تاہم انہوں نے پھر کہا کہ میں جو بھی کروں گا قانون کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔
 پولیس نے کہا کہ یہ کیس بی آر ایس ہیڈکوارٹر میں شوٹ  کئے گئے ایک   جارحانہ ویڈیو سے متعلق ہے۔ اس میں یوٹیوب چینل پلس ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کی منیجنگ ڈائریکٹر ریوتی پوگدنڈا اور ان کی ساتھی تنوی یادو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔کانگریس کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایکس پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے۔  جس میں ایک شخص وزیر اعلیٰ کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کہہ رہا ہے۔ ایسے ویڈیو پوسٹس سے امن و امان خراب ہو سکتا ہے۔
 ریونت ریڈی نے کہاکہ ہم عوامی زندگی میں ہیں اور تنقید سننے کیلئے تیار ہیں، لیکن ہمارے خاندان والوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ؟ بی آر ایس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریونت  ریڈی نے سوال کیا کہ’’میرے اور میرے خاندان کے افراد کے بارے میں توہین آمیز  باتیں کی گئیں ۔ میرے خاندان کی خواتین کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ میں استعمال ہونے والی زبان پر میرا خون کھول رہا ہے۔اگر بی آر ایس کے لیڈر اپنے گھروںکی  خواتین کے خلاف ایسی باتیں برداشت کریں گے۔‘‘اس معاملے میں ریوتی نے بیان دیا ہےکہ  جو دینک بھاسکر نے پوسٹ کیا ہے۔اس میں انہوں نے کہاکہ ’’ میری ٹیم نے ایک ویڈیو میں ایک معمر شخص سے بات کی۔ وہ اپنے لب ولہجے میں حکومت کےخلاف  اپنی ناراضگی ظاہر کررہاتھا، اس پر تلنگانہ کانگریس کیس درج کرا رہی ہےاور پولیس اس ویڈیو کو شیئر کرنے والوں کے خلاف بہت ایمانداری سے ایف آئی آر درج کررہی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK