Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ریکس ریمیڈیز کے ذریعہ کشمیر میں’ریکس سویٹ سوئٹزرلینڈ اسکیم‘ کا شاندار انعقاد

Updated: February 18, 2025, 3:41 PM IST | Inquilab News Network | Srinagar

۸۱۸؍ انعامات تقسیم کئے گئے، پہلا انعام مہندرا کی تھار روکس فائیو ڈور کار دی گئی ،دیگر انعامات میں رینولٹ کار، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان بھی شامل رہا۔

A photo of the prize distribution event at the Sher Kashmir International Conference Center in Srinagar. Photo: INN
سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹرمیں تقسیم انعامات کے موقع کی ایک تصویر۔ تصویر: آئی این این

معروف یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ نے فروغِ طب یونانی کیلئے ریکس سویٹ سوئٹزرلینڈ اسکیم کے تحت سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹرمیں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں پورے ہندوستان سے طب یونانی وآیوروید سے متعلق اطباء، ڈاکٹرس، یونانی ادویات کے کاروباری اور کشمیر کی معزز شخصیات مدعوتھیں۔ 
  اسکیم میں شامل ہونے والے حضرات کیلئے کشمیر میں ۷؍دنوں کے تفریحی ٹور کا انتظام کیا گیا۔ ٹور کے دوسرے دن شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں لکی ڈرا ہوا جس میں ۸۱۸؍ انعامات دیئے گئے۔ پہلا انعام مہندرا کی تھار روکس فائیو ڈور کارکی شکل میں  دیاگیا۔ اس کے علاوہ رینولٹ کی کویڈ کار۲۰، موٹر سائیکل، ۵؍ لیپ ٹاپ، ۵؍ائیر کنڈیشنر، ۳۱؍ موبائل، ۱۵؍ واشنگ مشین، ۴۰؍ ریفریجریٹر، ۴۵؍ مائکروویو اووَن، ۲۵؍ گیزر، ۳۰۳؍مکسر گرائنڈر، ۳۲۷؍ ڈِنر سیٹ انعامات میں  شامل تھے۔ جن کوپنس پرکوئی انعام نہیں نکلا ان پر بھی تحفہ دیا جائےگا۔ 
 ریکس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لکی ڈرا کے پروگرام کا آغاز سرینگر کے مشہور نعت خواں ابوالحسن فاروقی کے تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ہوا۔ پروگرام کی صدارت ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ کے چیئرمین حکیم عبدالحلیم نے فرمائی جس کی تائید ریکس کے منیجنگ ڈائریکٹر اکائونٹس اینڈ فائنانس محمد عارف اور منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن منیف اختر عثمانی اور دیگر نے کی۔ استقبالیہ خطاب اور پروگرام کی نظامت کے فرائض ریکس کے منیجنگ ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ شمشاد احمد نے انجام دئیے۔ جموں کشمیر کے ڈسٹری بیوٹر پنڈت مادھو لال زند لال اینڈ کمپنی کے مالک چمن لال ناتھو اور راج کمار ناتھو نے ریکس کے چاروں ڈائریکٹرس کا استقبال کیا۔ بعد ازیں منیف اختر عثمانی اور دیگر ڈائریکٹرس نے بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی مرحوم کی یاد میں جموں کشمیر میں فن طب یونانی سے وابستہ۸؍ مشہور شخصیات کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی میموریل ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ 
  ایوارڈ یافتگان میں ڈاکٹر سنیل کول، حکیم مختار احمد شاپو، حاجی عبدالخالق میر، ڈاکٹر نواب خان، حکیم مشتاق احمد سرف، ڈاکٹر نصیر حکیم، ڈاکٹر فاروق احمد اور ڈاکٹر حکیم محمد یعقوب بھٹ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK