:معروف یونانی، آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ نے سیلز پرموشنل اسکیم کے تحت سرینگر میں ملک بھر کے طب یونانی وآیورویدک سے متعلق اطباء، ڈاکٹرس، یونانی ادویات کے کاروباری اور کشمیر کی معزز شخصیات کو مدعو کیا۔
EPAPER
Updated: March 24, 2023, 12:44 PM IST | Delhi
:معروف یونانی، آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ نے سیلز پرموشنل اسکیم کے تحت سرینگر میں ملک بھر کے طب یونانی وآیورویدک سے متعلق اطباء، ڈاکٹرس، یونانی ادویات کے کاروباری اور کشمیر کی معزز شخصیات کو مدعو کیا۔
معروف یونانی، آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ نے سیلز پرموشنل اسکیم کے تحت سرینگر میں ملک بھر کے طب یونانی وآیورویدک سے متعلق اطباء، ڈاکٹرس، یونانی ادویات کے کاروباری اور کشمیر کی معزز شخصیات کو مدعو کیا۔ ان کیلئے کشمیر میں۷؍ دنوں کے تفریحی ٹور کا انتظام کیا گیا۔ ٹور کے دوران شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرینس سینٹر میں لکی ڈرا کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مہمانان کو ۷۰۱؍ انعامات سے نوازا گیا۔ انعامات میں ایک بولیرو کار(مہندرا)، ایک کویڈ کار (رینو)،۱۹؍ موٹر سائیکل،۵۰؍ مائکروویو اوون،۱۵؍واشنگ مشین،۷۶؍ ریفریجریٹر،۵۰؍ گیزر،۲۵؍ موبائل،۳؍ لیپ ٹاپ،۱۰؍ ایئر کنڈیشنر،۲۷۵؍ مکسر گرائنڈر،۱۷۱؍ ڈنر سیٹ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ جن کوپن کے عوض پارٹی کا کوئی انعام نہیں نکلا اس کوپن پر انہیں ایشیورڈ گفٹ دیا جائے گا۔کشمیر ٹور کے پہلے دن ریکس کے سبھی مہمانانِ کرام کو ڈل گیٹ پر لنچ کرایا گیا اور ڈل جھیل میں شکارے کے ذریعہ سیر کرائی گئی۔ دوسرے دن شرکاء کو پہلگام کی خوبصورت وادیوں میں تفریح کرائی گئی۔ تیسرے دن برف سے ڈھکے گلمرگ کے پہاڑوں میں گنڈولا سے پوائنٹ نمبرایک تک لے جایا گیا اور پھر اگلے دن سونمرگ کے برفیلے پہاڑوں اور حسین وادیوں میں سبھی مہمانا ن نے خوب تفریح کی اور وہاں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ پانچویں دن سرینگر کے عالمی شہرت یافتہ شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرینس سینٹر میں اسکیم کے لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا ۔ لکی ڈرا کے پروگرام میں استقبالیہ خطاب ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ شمشاد احمد نے دیا۔ پروگرام کی صدارت ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ کے چیئرمین حکیم عبدالحلیم نے فرمائی۔ جبکہ ریکس کے منیجنگ ڈائریکٹر اکائونٹس اینڈ فائنانس محمد عارف ، منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن منیف اختر عثمانی ، جموں کشمیر کے ڈسٹری بیوٹر پنڈت مادھو لال زند لال اینڈ کمپنی کے مالک چمن لال ناتھو اور راج کمار ناتھو بھی موجود تھے۔ تقریب میں ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ کے پہلے چیئرمین حکیم نظیف احمد عثمانی مرحوم کی یاد میں حکیم نصیر احمد رفیقی کو بابائے ریکس حکیم نظیف احمد عثمانی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔