• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آر جی کر اسپتال :۵۰؍ سینئر ڈاکٹروں کا اجتماعی استعفیٰ ، آج ڈاکٹرس کی ملک گیر بھوک ہڑتال

Updated: October 09, 2024, 11:02 AM IST | New Delhi

جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاج کی حمایت کے نام پر سینئر ڈاکٹروں کا اقدام ، دوبارہ ہڑتال پر ممتا بنرجی حکومت نے ڈاکٹروں کو مریضوں کی جان سے نہ کھیلنے کی وارننگ جاری کی

Junior doctors are once again protesting and striking in Kolkata. (PTI)
کولکاتا میں جونیئر ڈاکٹرس ایک مرتبہ پھر احتجاج اور ہڑتال کررہے ہیں۔(پی ٹی آئی )

مغربی بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج دوبارہ زور پکڑ رہا ہے۔ آل انڈیا میڈیکل اسوسی ایشنز فیڈریشن (فیما) نے اس واقعے کے خلاف ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو ۹؍ اکتوبر کو شروع ہوگی جبکہ اس سے قبل آر جی کر اسپتال کے ۵۰؍ سے زائد سینئر ڈاکٹروں نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا جس کی وجہ سے صحت خدمات مزید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ فیما کے صدر سوورنکر دتہ نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کے جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ملک گیر احتجاج کا حصہ بن کر اپنے ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔   واضح رہے کہ اسی مطالبے کے تحت کولکاتا میں ڈاکٹروں نے بہت بڑی ریلی بھی نکالی اور اعلان کیا کہ وہ انصاف ملنے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔
  ڈاکٹرس یونین نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بھوک ہڑتال بدھ کے روز شروع ہوگی، جس میں ملک بھر کے ڈاکٹروں سے شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس احتجاج میں مختلف طبی اداروں کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ دریں اثناء اس معاملے میں ممتا بنرجی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ ہڑتال یا احتجاج سے باز آجائیں کیوں کہ  اس کی وجہ سے مریضوں کی جان کو خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر مریضوں کے بارے میں سوچیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK