• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رچا چڈھا نے فلم آئینہ کی شوٹنگ کا آغاز کیا

Updated: July 25, 2023, 3:39 PM IST | Mumbai

اداکارہ نے کہا کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اتنے سالوں کے تجربے کے بعد میں اب کچھ نیا محسوس کر رہی ہوں

Richa Chadha. Photo : INN
رچا چڈھا تصویر : آئی این این

رچا چڈھا نے لندن میں اپنی پہلی بین الاقوامی فلم آئینہ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے ۔ واضح رہے کہ وہ فلم میں کرونیکلس آف نرینا کے اداکار ولیم موسلی کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ اس فلم کو لندن اور ہندوستان کےدرمیان فلمایا جائے گا۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض مارکس میدت ادا کریں گے ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔ ستمبر میں فلم کی شوٹنگ ملک کے کئی اہم مقامات پر انجام دی جائے گی۔اس ضمن میں اداکارہ رچا چڈھا نے کہا ہے کہ آئینہ فلم کی کہانی بہترین ہے اوروہ اس فلم سے اپنے بین االاقوامی کریئرکا آغازکرنے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’میں نے بین الاقوامی پروجیکٹ کیلئے متعدد اسکرپٹ پڑھیں لیکن کوئی بھی مجھے اتنی مناسب نہیں لگی تھی۔جب آئینہ میرے راستے میں آیا تو مجھے علم ہوا کہ یہ واحد اسکرپٹ ہے اور جب یہ حقیقت میں ممکن ہو رہا ہے تو میں بہت پر جوش ہوں۔میں چاہتی تھی کہ مجھے اپنے بین الاقوامی پروجیکٹ کیلئے ایک مضبوط اسکرپٹ ملے اور آئینہ اس کے معیار پر پوری اتر رہی تھی ۔اس فلم کو مکمل طور پر لندن میں فلمایا جائے گا۔ ان کےکام کرنے کا طریقہ ہم سے بہت مختلف ہے ۔ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اتنے سالوں کے تجربے کے بعد میں اب کچھ نیامحسوس کر رہی ہوں ۔ 
 واضح رہے کہ اس فلم کو برطانیہ کا بل کیٹس پروڈکشن، گیتا بھلا اور پی جےسنگھ فلمز مل کر پرڈیوس کریں گے ۔رچا چڈھا اگلی مرتبہ فلم فکرے ۳؍ میں نظر آئیں گی ۔ اس فلم میںوہ بھولی پنجابن کا کردار ادا کریں گی ۔ اس سے پہلے وہ فلم’’ گرلس ویل بی گرلس ‘‘ پر بھی اپنا کام مکمل کر چکی ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK