• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی سی سی کی درجہ بندی میں رشبھ پنت چھٹے نمبر پر

Updated: November 07, 2024, 10:39 AM IST | Dubai

ممبئی میں بہتر اننگز کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کی درجہ بندی میں بہتر ی آئی ہے

Rishabh Pant. Photo: INN
رشبھ پنت۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اپنی کارکردگی کے بعد تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں۵؍درجے کی ترقی ملی ہے اور وہ بدھ کو جاری ہونے والی درجہ بندی میں  چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پنت نے ممبئی ٹیسٹ کے دوران دو نصف سنچریاں بنائیں  حالانکہ ہندوستان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہار گیا تھا۔ 
 اس کارکردگی نے بلے بازپنت کو درجہ بندی میں  بہتری کرنے میں  مدد کی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک سنگین کار حادثے کے بعد اپنی بہترین فارم میں واپس آئے ہیں۔ اب بائیں ہاتھ کے بلے باز جولائی ۲۰۲۲ء میں حاصل کی گئی رینکنگ میں اپنے کریئر کی بہترین پانچویں پوزیشن سے صرف ایک قدم پیچھے ہیں۔ ٹاپ ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں شامل دیگر ہندوستانی بلے بازوں میں بائیں ہاتھ کے نوجوان اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال بھی شامل ہیں جو ایک مقام نیچے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے ممبئی میں ۲۵؍ رن کی جیت کے ساتھ سیریز میں وہائٹ واش کیا، پنت اور ٹورنگ سائیڈ کے ڈیرل مشیل کو ٹیسٹ بیٹنگ کی ٹاپ۱۰؍ رینکنگ میں جگہ ملی۔ مشیل ممبئی ٹیسٹ میں  ہندوستان  کے خلاف پہلی اننگز میں۸۲؍ رن بنانے کے بعد۸؍ مقام کی چھلانگ لگا کر ۷؍ویں  نمبر پر پہنچ گئے ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ ۱۰؍ میں ٹیم کے ساتھی کین ولیمسن (دوسرے) میں شامل ہو گئے ہیں۔  انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے بلے باز جو روٹ نے فہرست میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے اور ولیمسن، ہیری بروک (تیسرے)، جیسوال (چوتھے) اور اسٹیو اسمتھ (پانچویں) نے انہیں چیلنج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK