اطلاعات کے مطابق دریا نے پچھلے ۴۵؍ سال کا ریکارڈ توڑا ہے ، آخری مرتبہ ۱۹۷۶ء میں یہ صورتحال پیدا ہوئی تھی
EPAPER
Updated: July 12, 2023, 3:48 PM IST | New Delhi
اطلاعات کے مطابق دریا نے پچھلے ۴۵؍ سال کا ریکارڈ توڑا ہے ، آخری مرتبہ ۱۹۷۶ء میں یہ صورتحال پیدا ہوئی تھی
ہماچل پردیش میں مسلسل بارش کی وجہ سے دریائے یمنا خطرے کے نشان پر پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دریائے یمنا ۲۰۷ء۴۹ء کے شگاف تک پہنچ گئی ہے جس نے ۴۵؍ سال کا ریکارڈ توڑا ہے ۔صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے دہلی میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ۶؍ ستمبر ۱۹۷۶ء کو بھی دریا ۲۰۷ء ۴۹؍ کےشگاف تک پہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد آج تک ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی تھی۔ پولیس نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے دہلی کے کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوا ہے جبکہ انفراسٹرکچربھی تہس نہس ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کےمطابق پرگتی میدان پر جاری صفائی کے کام کی وجہ سےآج بھی اسے عوام کے لئے بند رکھا جائے گا جبکہ اس ضمن میں دہلی کے ایل جی وی کے سکسینا علاقوں کا دورہ کریں گے اور بحالی کےکاموں کاجائزہ لیں گے ۔
علاوہ ازیں دہلی پولیس نےٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ’’ انڈیا گیٹ پر شیر شاہ روڈ کےقریب سڑک کےدھنسے کی وجہ سے سی ہیکزاگون پھیل گئی ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے اس لئے ٹریفک کے نظام میںخلل پیدا ہوا ہے اور ٹریفک الرٹ جاری کیا گیا ہے۔‘‘پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا فیصلہ کریں البتہ پائپ لائن کےپھٹنے کی وجہ سے نجف گڑھ روڈ پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہےجبکہ یہ سڑک زیر آب ہو چکی ہے ۔