اب تک رونالڈو یوٹیوب پر۱۰۰؍ ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکے ہیں، اشتہار کی آمدنی، دستخط شدہ اسپانسرشپ اور ان کی اسٹار پاور کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جاتی ہے کہ انہوں نے اب تک کئی سو ملین ڈالرس کما لئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 26, 2024, 11:10 AM IST
اب تک رونالڈو یوٹیوب پر۱۰۰؍ ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکے ہیں، اشتہار کی آمدنی، دستخط شدہ اسپانسرشپ اور ان کی اسٹار پاور کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جاتی ہے کہ انہوں نے اب تک کئی سو ملین ڈالرس کما لئے ہیں۔
دنیا کے مقبول ترین پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر داخلے کے ساتھ ہی کئی ریکارڈ توڑ دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل بدھ کو لانچ کیا اور۲۴؍ گھنٹوں کے اندر اندر انہوں نے سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن اپنے نام کر لئے۔تحقیق کیلئے استعمال ہونے والا ایک سافٹ ویئر تھینکیفک کے مطابق حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ایڈسینس کیلکولیٹر کے ڈیٹا اور تخلیق کاروں کی خود رپورٹ کردہ کمائی کا تجزیہ کیا جائے تو اس کے مطابق یوٹیوب فی ویڈیو ہزار ویوز پر ۲؍ سے۱۲؍ ڈالرس تک کما سکتے ہیں۔ تھینکیفک کے مطابق اوسطاً یوٹیوب صارف فی ہزار ویوز پر۶؍ ڈالر تک کما سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ویڈیوز پر۱۰؍ لاکھ ویوز کیلئے تخمینی آمدنی۱۲؍ سو سے۶؍ ہزار ڈالرس تک ہوسکتی ہے۔ اب تک رونالڈو یوٹیوب پر۱۰۰؍ ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکے ہیں، اشتہار کی آمدنی، دستخط شدہ اسپانسرشپ اور ان کی اسٹار پاور کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جاتی ہے کہ انہوں نے اب تک کئی سو ملین ڈالرس کما لئے ہیں۔ وہ روپے میں اربوں کمائی کررہے ہیں۔