Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وزیراعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دورے پر ۲۵۸؍کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے

Updated: March 21, 2025, 11:35 PM IST | New Delhi

جمعرا ت کو پارلیمنٹ کی جانب سے فراہم کئے گئے ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ مئی ۲۰۲۲ء سے دسمبر ۲۰۲۴ء تک وزیراعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں پر ۲۵۸؍ کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

A whopping Rs 258 crore has been spent on Prime Minister Modi`s foreign visits. Photo: INN
وزیر اعظم مودی کے غیر ملکی دوروں پر ۲۵۸؍ کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔ تصویر: آئی این این

مئی ۲۰۲۲ء اور دسمبر ۲۰۲۴ء کے درمیان مرکزی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کیلئے ۹ء۲۵۸؍ کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ جمعرات کو حکومت نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کا سب سے مہنگا دورہ جون ۲۰۲۳ء میں امریکہ کیا جانے والا دورہ تھا جس کیلئے ۲۲؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ ہوئی تھی۔‘‘ ستمبر ۲۰۲۴ء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کا دورہ کرنے کیلئے ۱۵؍ کروڑ روپے خرچ کئے تھے۔ اخراجات میںوزیر اعظم نریندر مودی کے وفد کے استعمال کا سامان، نقل و حمل، سیکوریٹی اور ہارڈرویئر، تقریبات کیلئے خرچ ہونے والی رقم اور متفرق اخراجات شامل ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس رپورٹ ۲۰۲۵ء : فن لینڈ ایک بار پھرسرفہرست، جانئےغمزدہ ملک کا نام

۲۰۲۲ء میں نریندر مودی نے جرمنی، ڈنمارک، فرانس، نیپال ، متحدہ عرب امارات، ازبکستان، انڈونیشیا اور جاپان کا دورہ کیا تھا۔ ۲۰۲۳ء میں نریندر مودی نے نیو جنیوا،آسٹریلیا، جاپان، امریکہ، متحد ہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، مصر اور یونان وغیرہ کا دورہ کیا تھا۔ ۲۰۲۴ء میں مودی نے متحدہ عرب امارات، قطر، اٹلی، آسٹریا، روس، پولینڈ، یوکرین، امریکہ، سنگاپور، لاؤس، گیانااور کویت وغیرہ کا دورہ کیا تھا۔یہ ڈیٹا پبتر مارگریٹا نے کانگریس کے لیڈر ملکار جن کھرگے کے سوال کے جواب میں فراہم کیا ہے۔ کانگریس کے چیف ملکار جن کھرگے نے نریندر مودی کے غیر ملکی دورے پر ہندوستان کے سفارتی مشن کی جانب سے استعمال کئے جانےو الے اخراجات کی تفصیلات مانگی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK