• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم یو پی آئی سےلین دین کےفروغ کیلئے۲۶۰۰؍ کروڑ روپےکا منصوبہ

Updated: January 13, 2023, 10:30 AM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اپریل۲۰۲۲ء سے ایک سال کی مدت کے لئے روپے ڈیبٹ کارڈ کو فروغ دینے اور کم قیمت والے بھیم -یو پی آئی فرد کی جانب سے کاروباریوں کو ادائیگیوں کے لیے مراعات کو منظوری دے دی ہے۔

The scheme was announced in the budget; Photo: INN
اس اسکیم کا اعلان بجٹ میں کیا گیا تھا; تصویر:آئی این این

 وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اپریل۲۰۲۲ء سے ایک سال کی مدت کے لئے روپے ڈیبٹ کارڈ کو فروغ دینے اور کم قیمت والے  بھیم -یو پی آئی  فرد کی جانب سے  کاروباریوں  کو  ادائیگیوں کے لیے مراعات کو منظوری دے دی ہے۔  پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) اور ای کامرس لین دین کو فروغ دینے کے لئے  اس اسکیم پر۲۶۰۰؍ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ایسی ا سکیم لانے کا اعلان وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کیا تھا۔  مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی اور محنت اور روزگار کے وزیر بھوپیندر یادو نے بدھ کونامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ کابینہ میں منظور کی گئی تجویز کے مطابق، موجودہ مالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء  میں روپے ڈیبٹ کارڈ اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی لین دین (پرسن ٹو مرچنٹ) کے فروغ کے لیے منظور شدہ ترغیبی اسکیم کے لئے۲۶۰۰؍ کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دی گئی ہے۔ 
 اسکیم کے تحت، مرچنٹ بینکوں کو موجودہ مالی سال مالی سال۲۳۔۲۰۲۲ء کے لئے روپے ڈیبٹ کارڈز اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی لین دین (پی۲؍ ایم) کا استعمال کرتے ہوئے پوائنٹ آف سیل (پی او یس ) اور ای کامرس لین دین کو فروغ دینے  کے لئے  مالی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔  سیتا رمن نے مالی سال۲۳۔۲۰۲۲ء کے لیے اپنی بجٹ تقریر میں حکومت کی جانب سے پچھلے بجٹ میں اعلان کی گئیں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے مالی معاونت جاری رکھنے کے ارادے کا اعلان کیا جس میں سستی اور صارف دوست ادائیگی کے پلیٹ فارم کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ اسکیم اس بجٹ کے اعلان کی تعمیل کے لیے لائی گئی ہے۔
سال۲۲۔۲۰۲۱ء میں حکومت نے ڈیجیٹل لین دین کو مزید فروغ دینے کیلئے  ایک پروموشنل اسکیم کو منظوری دی تھی۔ اس کے نتیجے میں، کل ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین میں سال بہ سال۵۹؍فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال۲۱۔۲۰۲۰ء میں اس طرح کی ادائیگی ۵۵۵۴؍  کروڑ روپے تھی، جو مالی سال۲۲۔۲۰۲۱ء میں بڑھ کر۸۸۴۰؍ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران بھیم-یو پی آئی  لین دین۱۰۶؍ فیصد  سال در سال اضافے کے ساتھ۲۲۳۳؍ کروڑ روپے سے بڑھ کر۲۲۔۲۰۲۱ء  میں۴۵۹۷؍ کروڑ روپے ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK