حق تعلیم قانون (آر ٹی ای) کے تحت تعلیمی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کیلئے ۲۵؍ فیصد مختص نشستوں پر داخلے کیلئے آن لائن داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔حالانکہ آرٹی ای ایڈمیشن کیلئے صرف ۳؍ہزار ۶۵۷؍ اسکولوں نے رجسٹریشن کرایا ہے جوگزشتہ سال کےمقابلے ۶۰؍ سے ۶۵؍ فیصدکم ہے ۔
حق تعلیم قانون (آر ٹی ای) کے تحت تعلیمی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کیلئے ۲۵؍ فیصد مختص نشستوں پر داخلے کیلئے آن لائن داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔حالانکہ آرٹی ای ایڈمیشن کیلئے صرف ۳؍ہزار ۶۵۷؍ اسکولوں نے رجسٹریشن کرایا ہے جوگزشتہ سال کےمقابلے ۶۰؍ سے ۶۵؍ فیصدکم ہے ۔ان رجسٹرڈ اسکولوں میں آر ٹی ای داخلے کیلئے صرف ۴۸؍ ہزار ۷۲۶؍ نشستیں دستیاب ہوں گی۔ اسکول رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۳۱؍دسمبر تھی ۔ دریں اثناءاس مدت میں توسیع کئے جانے کا امکان ہے ۔ اسکولوں کی جانب سے اس ضمن میں کم دلچسپی دکھانے سے والدین کو خدشہ ہے کہ امسال ہزاروں طلبہ آر ٹی ای داخلے سے محروم رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھئے: مجگاؤں : لوٹ مارکی کوشش کو خاتون اور دو بچیوں نے ناکام بنادیا
واضح رہے کہ آر ٹی ای داخلے کیلئے اسکولوں کے رجسٹریشن کا عمل ۱۸؍دسمبر ۲۰۲۴ء سےجاری ہے ۔ ۳۱؍ دسمبر اسکول رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے ۔ تعلیمی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء میں ریاست میں ۹؍ہزار۱۳۸؍انگلش میڈیم اسکولوں نے رجسٹریشن کرا یا تھا ۔ جن میں ایک لاکھ ۲؍ہزار ۴۳۴؍ نشستیں دستیاب تھیں لیکن امسال آر ٹی ای داخلہ کے عمل کیلئے اسکول کے رجسٹریشن سے متعلق منتظمین میں دلچسپی کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ اسکولوں کے رجسٹریشن کی کل تعداد کے پیش نظر، اس بات کا امکان ہے کہ آخری تاریخ میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔ محکمہ تعلیم نے مذکورہ رجسٹرڈ اسکولوں میں طلبہ کے رجسٹریشن کاعمل جنوری کے دوسرے ہفتہ میں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائمری ایجوکیشن کے مطابق’’ داخلہ کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو داخلہ دینے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘