• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

روس: تارکین وطن بچوں کے اسکول میں داخلے کیلئے روسی زبان لازمی قرار

Updated: December 29, 2024, 10:00 PM IST | Inquilab News Network | Kremlin

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک قانون پر دستخط کئے جس کی رو سے اب مہاجرین کے بچوں کو روسی اسکول میں داخلے کیلئے روسی زبان سے واقفیت لازمی قرار دی گئی ہے۔اس کے علاوہ غیر ملکیوں کو قانونی رہائش کی تصدیق کرنے والی دستاویز فراہم کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Russian President Vladimir Putin. Photo: INN
روسی صدر ولادیمیر پوتن ۔تصویر: آئی این این

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سنیچر کو ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جو مہاجر بچوں کے سکولوں میں داخلے کیلئے روسی زبان کا جاننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، نئی قانون سازی کے تحت، غیر ملکی شہری بنیادی عمومی تعلیم کے پروگراموں میں صرف اس صورت میں داخلہ لے سکتے ہیں جب وہ روسی فیڈریشن میں اپنی قانونی رہائش کی تصدیق کرنے والی دستاویزات فراہم کریں۔مزید برآں، انہیں  بنیادی اور ثانوی سطحوں پر تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کی اہلیت کا مظاہرہ کرنےکیلئےروسی زبان کی مہارت کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔
روسی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ زبان کا امتحان ریاستی یا میونسپل تعلیمی اداروں میں مفت  ہوگا۔ تاہم، امتحان میں ناکام ہونے والوں کو ان اداروں میں داخلہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کے مطابق وزارت تعلیم زباندانی کی جانچ کے انتظام کیلئےطریقہ کار طے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK