۸۰؍ سے زائد زخمی، یہ حملہ اس سال یوکرین پر کئے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔
EPAPER
Updated: April 14, 2025, 11:51 AM IST | Agency | Kyiv
۸۰؍ سے زائد زخمی، یہ حملہ اس سال یوکرین پر کئے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔
یوکرین کے مطابق سومی شہر پر روسی بیلسٹک میزائل حملے میں ۳۲؍افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں ۲؍روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں ۳۲؍افراد ہلاک اور ۸۰؍سے زائد زخمی ہوگئے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کی جبکہ یہ حملہ اس سال یوکرین پر کئے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، انہوں نے روس کیخلاف سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔ یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ صرف بدمعاش ہی ایسا کام کر سکتے ہیں، عام لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں زمین پر لاشیں، تباہ شدہ بس اور شہر کی سڑک کے بیچ میں جلی ہوئی کاریں دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے دن کیا گیا جب کہ لوگ چرچ جاتے ہیں، یہ دن پام سنڈے ہے۔
اسی دوران یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے بتایا کہ حملے کے وقت شہری سڑکوں، گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور عمارتوں میں موجود تھے۔ دریں اثناء زیلینسکی کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ میزائلوں میں کلسٹر گولہ بارود تھا روسی زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مارنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔