• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مشرقی یوکرین کے بڑے علاقے پر روس کا قبضہ

Updated: January 29, 2025, 1:42 PM IST | Agency | Moscow

سرحدی علاقوں پر جنگ شدید تر، ماسکو کا دھیرے دھیرے پیش رفت کا دعویٰ۔

Scene of destruction in Ukraine. Photo: INN
یوکرین میں تباہی کا منظر۔ تصویر: آئی این این

مشرقی یوکرین کے سرحدی علاقوں  میں روسی اور یوکرینی فوجوں  میں  لڑائی شدید تر ہوگئی ہے۔ اس بیچ جہاں  یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس کی فوجیں  روسی حملوں کو ناکام بنارہی ہیں وہیں دوسری جانب ماسکو نے اعلان کیا ہےکہ اس نے خارکیف کی ایک بستی پر قبضہ کرلیا ہے۔ روس کی جانب سے دونیتسک علاقےمیں  حملے تیز ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے یوکرینی افواج کے مضبوط گڑھ ولائیکا نووسِلکا پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ماہرین کے حوالے سے یوکرینی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ روسی فوجی وہاں سے مزید پیشرفت کر سکتے ہیں۔ 
 دریں اثنا، یوکرین کی فوج کے جنرل اسٹاف کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسی علاقے ریازن میں تیل صاف کرنے کے کارخانے پر حملے کے لیے ڈرونز استعمال کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ تنصیب روسی فوجی طیاروں کیلئےایندھن تیار کرتی ہے۔ خطے کے گورنر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ حکام نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکہ روسی افواج نے گزشتہ ایک ہفتے میں  سیکڑوں حملے کئے جن میں تقریباً۷۵۰؍ سے زیادہ ڈرونز، ایک ہزار۲۵۰؍فضائی بم اور مختلف اقسام کے۲۰؍سے زیادہ میزائل استعمال کئے گئے۔ یوکرینی صدر کے مطابق صرف عزم ہی ایسے دہشت گردوں کو روک سکتا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK