• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے، اسی فلیٹ میں گئے جہاں حملہ ہوا تھا

Updated: January 22, 2025, 11:55 AM IST | Agency | Mumbai

ڈاکٹروں نے مزید کچھ دن آرام کا مشورہ دیا، رہائش گاہ پر سیکوریٹی میں اضافہ، سی سی ٹی وی بھی بڑھادئیے گئے۔

Saif on his way home. Photo: Satij Shinde
سیف گھر جاتے ہوئے۔ تصویر: ستیج شندے

بالی ووڈ سپر اسٹار اور نواب آف پٹودی  سیف علی خان منگل کو  لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے اور بخیر و عافیت  اپنے گھر پہنچ گئے۔ وہ اسی فلیٹ میں گئے جہاں ان پر ۱۶؍ جنوری کی علی الصباح حملہ ہوا تھا۔ حالانکہ میڈیا میں یہ رپورٹس تھیں کہ وہ اپنے کسی دوسرے فلیٹ میں جائیں گے لیکن انہوں نے باندرہ میں واقع اسی فلیٹ کو ترجیح دی۔  لیلا وتی اسپتال کے ڈاکٹروں نے چھٹے دن  انہیں گھر جانے کی  دے دی جس کے بعد  ان کی اہلیہ کرینہ کپور سخت سیکوریٹی کے درمیان انہیں لے کر رہائش گاہ پر پہنچیں۔جب سیف اسپتال سے نکلے  تو میڈیا کے نمائندوں اور ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد اسپتال اور ان کے گھر کے باہر موجود تھی ۔ سیف نے سبھی کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔ 
ڈاکٹروں نے صبح ہی بیان دیا تھا کہ سیف علی خان اب ٹھیک ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دی جا سکتی ہے لیکن گھر جانے کے بعد بھی انہیں اگلے ۸؍ سے۱۰؍ دنوں تک مکمل آرام کرنا ہو گا۔ دریں اثناء سیف علی خان کی رہائش گاہ پر سیکوریٹی سخت کر دی گئی ہے اور کچھ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی بڑھادئیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سیف علی خان پر ۱۶؍جنوری کی صبح حملہ آور نے چاقو سے کئی حملے کئے تھے۔ ان حملوں میں سیف بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں سنگین چوٹیں آئی تھیں۔ لیلاوتی اسپتال پہنچنے کے بعد سیف علی خان کا کئی گھنٹے تک آپریشن  ہوا تھا ۔ ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ سیف کو ریڑھ کی ہڈی کے علاوہ ۳؍ مقامات پر شدید چوٹ پہنچی تھی۔ ان کی سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنسا چاقو کا نوکیلا ٹکڑا بھی نکالا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK