بالی ووڈ اداکار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان نے ۱۶؍جنوری کو اپنے گھر میں ہونے والے حملے کے بعد ممبئی پولیس کے سامنے اپنا بیان درج کروایا ہے۔
EPAPER
Updated: January 25, 2025, 10:18 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان نے ۱۶؍جنوری کو اپنے گھر میں ہونے والے حملے کے بعد ممبئی پولیس کے سامنے اپنا بیان درج کروایا ہے۔
بالی ووڈ اداکار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان نے ۱۶؍جنوری کو اپنے گھر میں ہونے والے حملے کے بعد ممبئی پولیس کے سامنے اپنا بیان درج کروایا ہے۔ سیف نے پولیس کواس واقعے کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوںنے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور سدگرو شرن بلڈنگ کی گیارہویں منزل پر اپنے بیڈروم میں موجود تھے جب انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر (جیہ) اور ان کی آیا ایلیاما فلپ کی چیخیں سنیں۔ سیف نےبتایا کہ بیٹے کی چیخ سن کر وہ کرینہ کے ساتھ فوراً اس کے کمرے کی طرف دوڑ پڑےجہاں انہوں نے حملہ آور کو دیکھا۔ آیاخوفزدہ ہو کر چلا رہی تھی جبکہ جہانگیر رو رہا تھا۔ آیا نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق سیف نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے ان کی کمر، گردن اور ہاتھ پر چاقو کے کئی وار کرد ئیے۔ سیف نے ملزم کو کمرے میں دھکا دے کر بند کر دیا جبکہ آیا جہانگیر کو لے کر وہاں سے نکل گئی۔
اس وقت گھر میں سیف علی خان، کرینہ کپور اور ان کے دونوں بیٹے جہانگیر علی خان اور تیمور علی خان موجود تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا مقصد چوری کرنا تھا اور سیف کے فلیٹ سے ملنے والے فنگر پرنٹس ملزم کے فنگر پرنٹس سے مطابقت رکھتے ہیں۔ فنگر پرنٹس بیرونی پائپ پر بھی پائے گئے ہیں جس کا استعمال ملزم نے عمارت پر چڑھنے کے لئے کیا تھا۔ پولیس فی الحال ملزم سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔