• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسپتال پہنچانے والے رکشا ڈرائیور سےسیف کی ملاقات، شکریہ ادا کیا

Updated: January 22, 2025, 10:28 PM IST | Mumbai

والدہ شرمیلا ٹیگور نے بھی رکشا ڈرائیور سے ملاقات کی ،پولیس سیف کا بیان درج کرنے ان کے گھر پہنچی، تفتیشی افسرکو تبدیل کردیا گیا

Saif Ali Khan with auto driver Bhajan Lal
سیف علی خان آٹو ڈرائیور بھجن لال کے ساتھ

 بالی ووڈ سپر اسٹار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان نے بدھ کو اس رکشا والے کو اپنے گھر بلاکر اس سے ملاقات کی جو ۱۵؍ اور ۱۶؍ جنوری کی درمیانی شب انہیں اسپتال  لے گیا تھا ۔ اس رکشا ڈرائیور بھجن لال نے اسپتال لے جانے کا کوئی پیسہ بھی نہیں لیا تھا ۔ سیف نے بھجن لال کو اپنے گھر بلاکر اس کے ساتھ نہ صرف تصویر شیئر کی بلکہ اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مالی مدد بھی کی ۔ اس دوران سیف کی والدہ شرمیلا ٹیگور بھی موجود تھیں ۔ انہوں نے بھی بھجن لال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مصیبت کے وقت میں ان کے خاندان اور بیٹےکے لئے فرشتہ بن کر آئے۔واضح رہے کہ سیف علی خان گزشتہ روز ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکرگھر واپس آئے ہیں۔
 دریں اثناء اس معاملے میں مختلف گتھیوں کو سلجھانے میں مصروف ممبئی پولیس نے بدھ کو سیف کے گھر پہنچ کر ان کا بیان  درج کیا۔  اس بیان میں سیف نے تمام تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کیا ہے لیکن اصل میں کیااب بیان دیا گیا ہے فی الحال پولیس نے یہ واضح نہیں کیا ہے۔ اسی دوران یہ اطلاع بھی ملی کہ ممبئی پولیس نے اس معاملے کے تفتیشی افسر سدرشن گائیکواڑ کو تفتیش سے ہٹاکر اس کی ذمہ داری اجئے لگنوکر کو سونپ دی ہے۔ ممبئی پولیس نے تفتیشی افسر کو عین درمیان تفتیش سے ہٹانے کی فی الحال کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
 اس معاملے میں ایک اور اپ ڈیٹ یہ سامنے آئی کہ سیف نے اپنی سیکوریٹی کے لئے ایکٹر رونیت رائے کی سیکوریٹی ایجنسی کوٹھیکہ دے دیا ہے۔ اسی وجہ سے بدھ کو رونیت رائے بھی پولیس کے ساتھ سیف کی رہائش گاہ والی عمارت میں سیکوریٹی انتظامات کیلئے موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK