• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساکی ناکہ : غیر قانونی ہوٹل اور ریسٹ ہاؤس کے خلاف بی ایم سی کی انہدامی کارروائی

Updated: February 27, 2025, 2:43 PM IST | Inquilab News Network | Saki Naka

یہاں بی ایم سی کی جانب سے غیر قانونی ہوٹل ،ریسٹ ہاؤس اور دیگر تجارتی تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ایل وارڈ کے افسران کے ذریعے کی گئی۔

An illegal part of a hotel in Saki Naka is being demolished. Photo: INN
ساکی ناکہ میں ایک ہوٹل کےغیرقانونی حصے کو توڑا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں بی ایم سی کی جانب سے غیر قانونی ہوٹل ،ریسٹ ہاؤس اور دیگر تجارتی تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ایل وارڈ کے افسران کے ذریعے کی گئی۔ اس ضمن میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی ) کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ایل وارڈ میں ساکی ناکہ میں سفید پل پر انڈسٹریل ایریا میں ہوٹل کیلئے  غیر قانونی طور پر توسیعی عمارت کی اندرونی دیواریں منہدم کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ ساکی ناکہ میں۹۰؍ فٹ روڈ پر ۲؍ہاسٹل (ڈور میٹری)، ساکی ناکہ (اسلفا میٹرو اسٹیشن کے قریب) ۱۸؍ کمروں پر مشتمل عمارت اور۴۰؍ کمروں پر مشتمل ایک غیر قانونی ہوٹل کی عمارت کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ یہ انہدامی کارروائی  ڈپٹی کمشنر(زون ۵)دیوی داس شیرساگر اور اسسٹنٹ کمشنر (ایل وارڈ) دھناجی ہورلیکرکی رہنمائی میں کی گئی تھی۔
 اس آپریشن میں ۳۰؍  ملازمین ، ۳۰؍  پولیس اہلکار، ایگزیکٹیو انجینئرس، اسسٹنٹ انجینئرز اور جونیئر انجینئرز شامل تھے۔ آپریشن کیلئے پوکلین ، جے سی بی پلانٹس اور گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات)  ڈاکٹر امیت سینی کی رہنمائی میں غیر قانونی تعمیرات  کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ میونسپل افسران نے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائی اب جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK