• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمیٰ خان نے ہیلن کےساتھ اپنی سالگرہ پر رقص کیا، سلمان نے کہا ’’مدر انڈیا‘‘

Updated: December 10, 2024, 8:29 PM IST | Inquilab News Network

سلمان خان نے اپنی والدہ سلمیٰ خان کی سالگرہ کی تقریب سے سوشل میڈیا پر ایک دل چھولینے والا ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ سہیل خان کے ساتھ رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان نے پیر کو اپنے خاندان کے ساتھ اپنی ۸۳؍ ویں سالگرہ منائی۔ سلمان خان نے اپنی والدہ سلمیٰ خان کی سالگرہ کی تقریب سے سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھولینے والا ویڈیو شیئر کیا۔ جس میں وہ اپنے بیٹے سہیل خان کے ساتھ رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمیٰ خان، جو لیجنڈری اسکرین رائٹر سلیم خان کی پہلی بیوی ہیں، سلیم خان کی دوسری بیوی اور اداکارہ ہیلن کے ساتھ بھی رقص کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ سلمان خان کے ذریعے کے شیئر کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’سہیل خان نے سلمیٰ خان کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے اور انہیں خوش دلی سے رقص کی ترغیب دے رہیں ہے۔ ویڈیو میں سہیل خان سلمیٰ خان کو ہنستے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’میں آپ کے قدموں سے قدم ملارہاہوں۔ ‘‘ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمیٰ نے پھولوں کا پرینٹیڈ سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ سہیل خان نے پوری آستین والی ٹی شرٹ، جنیزاور ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے کیپشن میں لکھا ہے ’’ممی ہیپی برتھ ڈے۔ مدر انڈیا،ہماری دنیا۔‘‘ساتھ ہی انہوں نے ارباز خان، سہیل خان،الویرا خان اگنی ہوتری اور ارپیتاخان کو ٹیگ کیا۔ یہ تقریب حال ہی میں ارپیتا خان کے ممبئی میں شروع ہوئے نئے ریستوراں میں منعقد کی گئی تھی۔


فٹنس کوچ ڈین پانڈے،جو سلمیٰ خان کے قریبی خاندانی دوست ہیں اور جنہوں نے ان کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی، نے بھی سوشل میڈیا پر اس خوشگوار موقع کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں سلمیٰ کو ہیلن کے ساتھ رقص کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اور کلپ میںانہیں کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Deanne Panday (@deannepanday)

یاد رہے کہ ۱۹۶۴ء میں سلمیٰ خان اور سلیم خان کی شادی ہوئی تھی۔ ان کے چار بچے  سلمان، سہیل، ارباز اور الویرا ہیں۔ ۱۹۸۱ء میں سلیم خان نے ہیلن سے شادی کی تھی۔ تاہم اس جوڑے کے بچے نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK