• Sat, 30 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنبھل: ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے سپریم کورٹ نے نئے سروے پر روک لگادی

Updated: November 30, 2024, 9:24 AM IST | New Delhi

سروے کمشنر کی رپورٹ کو سیل بندکرنے کا حکم دیا، مسلم فریق کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت ،تب تک نچلی عدالت کی کارروائی پر بھی روک

Police conducted a flag march in Sambhal on Friday to bring the situation under control. (PTI)
حالات قابو میں رکھنے کیلئے جمعہ کو سنبھل میںپولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ (پی ٹی آئی )

سنبھل کی جامع مسجد کے سروے کی وجہ سے یوپی سمیت پورے ملک میں خراب ہوتے حالات کا سپریم کورٹ نے  نہ صرف نوٹس لیا بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے مقصد سے جامع مسجد کے کسی بھی نئے سروے پر روک لگادی۔ ساتھ ہی کئی اہم ہدایات جاری کی ہیں جس سے مسلم فریق کو اپنی بات پیش کرنے کا کافی وقت مل جائے گا۔  عدالت عظمیٰ نے نچلی عدالتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں کوئی بھی کارروائی نہ کریں جب تک ہائی کورٹ سے کوئی واضح ہدایت نہ ملے۔
  چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربر اہی والی بنچ نے کہا کہ مسجد کمیٹی  کی اپیل پر سماعت کے دوران واضح طور پر کہا کہ کمیٹی کو اپنے قانونی اختیارات کا استعمال کرنے کا موقع بالکل ملنا چاہئے چاہے وہ ہائی کورٹ ہو یا نچلی  عدالت۔ اس لئے ہم معاملے کی سنگینی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور ہم آہنگی کو مقدم رکھتے ہوئے یہ احکامات جاری کررہے ہیں کہ مسجد کمیٹی ہائی کورٹ سے رجوع کرے ۔ ہائی کورٹ بھی ا س معاملے میں جلد فیصلہ سنائے۔ تب تک نچلی عدالت کوئی کارروائی نہ کرے۔ ساتھ ہی  سروے کمشنر کی رپورٹ جو نچلی عدالت میں پیش کی جانے والی تھی اسے سیل بند لفافے میں محفوظ کردیا جائے۔ یہ رپورٹ کسی بھی قیمت پر لیک نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے ساتھ عدالت نے  یوگی حکومت کو بھی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنے کی نصیحت کی۔ ہدایت دی ہے کہ وہ امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرے۔ اس ایک معاملے پر ملک کے امن و امان کو بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK