Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہندوستان کی جیت کے جشن کے دوران۲؍گروہوں میں تصادم

Updated: March 11, 2025, 11:25 AM IST | Agency | Sangli

سانگلی میں جشن کے دوران اشتعال انگیز نعرے، پولیس کوبھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

Riots during celebrations in Sangli`s Mirage City. Photo: Agency
سانگلی کے میرج شہر میں جشن کے وقت ہنگامہ۔ تصویر: ایجنسی

اتوار کی رات چمپئن ٹرافی میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ کر لیا۔ اس جیت کا پورے ملک میں جشن منایا گیا۔ اسی طرح کا جشن سانگلی ضلع کے میرج شہر میں بھی منایا جارہا تھا جو کہ دو گروہوں کے درمیان تصادم کا سبب بن گیا۔ حتیٰ کے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ 
 اطلاع کے مطابق اتوار کی رات جب چمپئن ٹرافی میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ کیا تو سانگلی کے میرج شہر میں سیکڑوں نوجوان سڑک پر اتر آئے اور جشن منانے لگے۔ وہ اپنے ہاتھوں میں ترنگے جھنڈے لئے جھوم رہے تھے اور جلوس کی شکل میں آگے بڑھ رہے تھے تبھی لکشمی مارکیٹ کے پاس سامنے سے دوسرا گروہ آیا۔ اس میں شامل لڑکوں نے اپنے ہاتھوں میں بھگوا جھنڈا اٹھا رکھا تھااور نعرے لگا رہے تھے۔ سامنے والے گروہ کو دیکھ کر انہوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دیئے، اس پر کشیدگی پیدا ہو گئی۔ دونوں گروہ باقاعدہ آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس نے دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، بالآخر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جسکے بعد بھیڑ منتشر ہوئی۔ 
 امراوتی : پٹاخہ جلا کر پولیس والے پر پھینک دیا 
 اسی دوران امراوتی شہر میں بھی جشن منایا گیا شہر کے راج کمل چوک پر جشن منایا جا رہا تھا۔ یہاں بڑے پیمانے پر بھیڑ جمع تھی۔ ایک نوجوان نے پٹاخہ جلایا اور وہاں تعینات پولیس والوں کی طرف پھینک دیا۔ یہ پٹاخہ ایک اہلکار کے کپڑوں پر جا کر پھٹا۔ اہلکار نے کسی طرح خود کو بچالیا لیکن اس کیلئے تھوڑی دیر کیلئے اس جگہ بھگدڑ جیسی کیفیت پیدا ہو گئی۔ پولیس نے نوجوان کو پکڑ کر لاٹھی سے اسکی پٹائی کردی۔ تھوڑی دیر میں حالات پھر معمول پر آگئے اور نوجوان جشن میں مصروف ہو گئے۔ یاد رہے کہ جیت کے جشن کے نام پر ملک کے کچھ علاقوں میں دانستہ نعرے لگا کر ماحول خراب کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK