پولیس نے سماجی کارکن کوبھجبل کی رہائش گاہ کے قریب پریس کانفرنس کرنےکی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
EPAPER
Updated: November 20, 2023, 10:56 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
پولیس نے سماجی کارکن کوبھجبل کی رہائش گاہ کے قریب پریس کانفرنس کرنےکی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
گزشتہ روز اجیت پوار این سی پی خیمہ سے تعلق رکھنے والے سینئر لیڈر چھگن بھجبل نے او بی سی سے وابستہ سماج اور مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے ایک بیان جاری کیا تھا جس کے خلاف عام آدمی پارٹی کی سابق کارکن اور سماجی کارکن انجلی دمانیہ نے بھجبل کے بنگلہ کے قریب پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس سے قبل پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انجلی دامانیہ کو حراست میں لے لیا اور ۴؍ گھنٹے تک پولیس تحویل میں رکھنے اور بیان درج کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔
سماجی کارکن نے رہائی کےبعد لی گئی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ چھگن بھجبل نے او بی سی اور مراٹھا سماج سے متعلق ریزرویشن کے تعلق سے جو بیان جاری کیا ہے وہ اشتعال انگیز تھا۔
واضح رہے کہ این سی پی(اجیت) کے لیڈر بھجبل نے گزشتہ روز اپنی تقریر کے دوران مراٹھا سماج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں دوسروں کا حق نہیں مارتا اور نہ دوسروں کا نوالہ چھیننے کی کوشش کرتا ہوں ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اوبی سی سماج سے تعلق رکھنے والے ۶۰؍ فیصد رائے دہندگان بی جے پی کے حامی ہیں اور اگر مراٹھا سماج صرف اپنے لئے ریزرویشن حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے نتائج بہت خراب ہوں گے ۔بعد ازیں انجلی دمانیہ نے چھگن بھجبل کے بنگلہ کے قریب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈورین فرنانڈیز کے موت کے بعد ان کی بیوی کے ذریعہ اپنے شوہر کا بنگلہ بھجبل کی فرم کو فروخت کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔