• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی: فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کا اعلان

Updated: September 27, 2024, 10:11 PM IST | New Delhi

سعودی عربیہ نے بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کے قیام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرنا ہوگا۔ سعودی کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’دسیوں ہزاروں افراد کے قتل عام اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے ذریعے ذاتی دفاع کا حق حاصل نہیں کیا جاسکتا۔‘‘

Palestinian refugees at a school in Gaza. Photo: X
غزہ کے ایک اسکول میں فلسطینی پناہ گزین۔ تصویر: ایکس

سعودی عربیہ نے بین الاقوامی اتحادقائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد فلسطینی ریاست کا قیاماور دو ریاستی حل نافذ کرنا ہے۔ جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی معاملے اور امن برقرار رکھنے کیلئے وزراء کی میٹنگ کے دوران کہا کہ ’’آج میں عرب اور اسلامی ممالک اور اپنے مغربی ساتھیوں کے ساتھ ود ریاستی حل کیلئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا اعلان کرتا ہوں۔ ہم آُ کو مدعو کرتے ہیںکہ آپ بھی اس میں اپنی شکرت کو یقینی بنائیں۔ 

سپریم کورٹ: بلقیس بانو مجرمین کی رہائی پرعدالت کے تبصرہ پر نظر ثانی کی عرضی خارج

انہوں نے نیویارک، امریکہ میں اقوام متحدہ(یو این) کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔ تاہم، انہوں نے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے تعلق سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس اپی اے) کے مطابق فیصل نے غزہ میں تل ابیب کی جنگ اور اسرائیلی فوجیوں کے مغربی کنارے میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ’’ذاتی دفاع کا حق فلسطین میں دسیوں ہزاروں شہریون کے قتل، منظم طریقے سے تباہی، جبری نقل مکانی، بھکمری کو بطور ہتھیار استعمال کرنے، نفرت پر اکسانا، منظم طریقے سے شہریوں کو ٹارچر کے ذریعے ، جن میں جنسی تشدد اور یو این کی رپورٹس کے مطابق درج کئے گئے جرائم شامل ہیں، نہیں حاصل کیا جا سکتا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK