• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: حج مکمل، عمرہ کیلئے ویزا جاری کرنے کی خدمات بحال

Updated: June 21, 2024, 10:31 PM IST | Riyadh

حج کے پیش نظر سعودی حکومت نے ۲۳؍ مئی سے عمرہ کے ویزے جاری کرنے بند کردیئے تھے۔ چونکہ اب حج مکمل ہوچکا ہے اور حاجی مدینہ کی طرف کوچ کرگئے ہیں اس لئے عمرہ کیلئے ویزا جاری کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مملکت میں عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز ۱۹؍ جولائی سے ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعرات کو اطلاع دی کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کیلئے ویزے جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ عمرہ کا نیا سیزن محرم ۱۱۴۵؍ ہجری (۱۹؍ جولائی) سے شروع ہوگا۔ عمرہ کے خواہشمند ’’نوسوک ایپ‘‘ (nusuk)کے ذریعے الیکٹرانک ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مملکت میں عازمین عمرہ کی آمد کو ہموار کرنا اور ایک ہموار تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔ اس پی اے نے کہا کہ وزارت عازمین کی زیادہ تعداد کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن خدمت فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ 

 

واضح رہے کہ سعودی عرب نے حج سیزن کی تیاری کیلئے نوسوک ایپ کے ذریعے عمرہ ویزوں کا اجراء عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔ معطلی کا اطلاق ۲۳؍ مئی تا ۲۱؍ جون تھا۔ اس دوران تمام زمروں کے وزٹ ویزا رکھنے والوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK