سعودی عرب کے شہر ریاض میں ۳۹؍ ویں ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل ۲۰۲۶ء کے مقابلے منعقد ہوں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب یہ مقابلے شمالی امریکہ کے باہر کسی ملک میں منعقد ہوں گے۔
EPAPER
Updated: January 07, 2025, 5:27 PM IST | Inquilab News Network | Riyadh
سعودی عرب کے شہر ریاض میں ۳۹؍ ویں ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل ۲۰۲۶ء کے مقابلے منعقد ہوں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب یہ مقابلے شمالی امریکہ کے باہر کسی ملک میں منعقد ہوں گے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں،ہی ترکی ال الشیخ کی جانب سے، اعلان کیا کہ ۳۹؍واں سالانہ ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل جنوری ۲۰۲۶ءمیں، سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوگا۔ یہ مقابلے تاریخ میں پہلی بار شمالی امریکہ سے باہرمنعقد کئے جائیں گے۔ رائل رمبل ایک سالانہ ڈبلیو ڈبلیو ای پریمیم لائیو ایونٹ ہے جس میں مردوں اور خواتین کا مقابلہ ہوتا ہے جس میں فاتحین تمام مخالفین کو شکست دینے کے بعد چیمپئن شپ کاخطاب حاصل کرتے ہیں۔ہی ترکی ال الشیخ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، ہمارا مقصد تفریحی شعبے کو بڑھانا اورایک ایسا تبدیلی آمیز تجربہ فراہم کرنا ہے جو وسیع سامعین کو راغب کرے۔انہوں نے مزید کہا، کہ ’’ہم اس تاریخی ایونٹ کو ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر دیکھنے کے مشتاق ہیں اور دنیا بھر سے ریسلنگ کے شائقین کیلئے ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے کے منتظر ہیں، جنہیں ہم سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تمام ایونٹس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ای پی ایل میں محمد صلاح نے ہینری کے ریکارڈ کی برابرکرلی
ڈبلیو ڈبلیو ای کے صدر نک خان نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ایک عالمی ادارہ ہے اور ۲۰۲۶ء کے جنوری میں ریاض میں اپنے سب سے بڑے سالانہ پروگراموں میں سے ایک کو مملکت میں منعقد کرکے تفریحی شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کوفرغ دینا چاہتے ہیں۔رائل رمبل کے ۲۰۲۶ءمیں ریاض میں انعقاد کا اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای اور مملکت سعودی عرب کے درمیان کامیاب شراکت داری میں مسلسل توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔جو اس سے قبل بھی متعدد ایونٹ کا گواہ رہ چکا ہے۔جس میں کراؤن جیول، ایلیمینیشن چیمبر، کنگ اینڈ کوئین آف دی رنگ نائٹ راء شامل ہیں۔