Updated: July 06, 2024, 3:11 PM IST
| Riyadh
گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ ذی الحجہ ۳۰؍ دنوں کا ہوگا جبکہ رواں ہجری سال (۱۴۴۵) آج ختم ہوگا۔ اسلامی نئے سال (۱۴۴۶) کا آغاز ۷؍ جولائی ، اتوار سے ہوگا۔ واضح رہے کہ برصغیر سمیت متعدد خطوں میں آج محرم کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
سعودی عرب میں محرم کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تصویر: ایکس
سعودی عرب نے ۵؍ جولائی بروز جمعہ چاند نظر نہ آنے کے بعد محرم کے پہلے دن کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہجری نیا سال ۷؍ جولائی، اتوار سے شروع ہوگا۔ سعودی عرب میں ذی الحجہ ۳۰؍ دن کا ہوگا اور ۶؍ جولائی یعنی آج کا دن ہجری سال کا آخری دن ہوگا۔
سپریم کورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’سپریم کورٹ کی ہلال دیکھنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سنیچر کو ۳۰؍ ذی الحجہ ۱۴۴۵ھ، بمطابق ۶؍ جولائی ۲۰۲۴ء کی تکمیل ہوگی۔اتوار ۷؍ جولائی ۲۰۲۴ء سے یکم محرم ۱۴۴۶ھ کا آغاز ہوگا۔