مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ۶ء۷؍ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا۔
EPAPER
Updated: December 22, 2024, 4:00 PM IST | Madinah
مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ۶ء۷؍ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا۔
مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ۶ء۷؍ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ ۷؍ لاکھ ۸۶؍ ہزار ۸۰۵؍ زائرین نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی جبکہ ۴؍ لاکھ ۶۸؍ ہزار۹۶۳؍ زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ۱۷۹۰؍ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے۲۰۲؍سیمپل جانچ کیلئےلیبارٹری بھیجے گئے۔ مسجد نبوی میں سینیٹائزنگ اورصفائی کیلئے ۳۰؍ ہزار۳۲۰؍ لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیاجبکہ مسجد کے اندر مقررہ مقامات پر دو لاکھ ایک ہزار۵۲۶؍افطار پیکٹ تقسیم کئے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: مسجد نبویؐ کا ۱۲۰؍ سال پرانا بلب سوشل میڈیا پر وائرل