• Tue, 04 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: رمضان المبارک اور عید الفطر کیلئےتجارتی ’سیل‘ کا آغاز ۹؍ فروری سے

Updated: February 01, 2025, 11:56 AM IST | Riyadh

سعودی وزارت تجارت نے رمضان المبارک اور عید الفطرکیلئے تجارتی سامان پر ’سیل‘ لگانے کیلئے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت نےرعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے کا آغاز۹؍ فروری۲۰۲۵ء سے کئے جانے کا اعلان کیا ہے جو ۵؍شوال بمطابق۳؍ اپریل۲۰۲۵ء تک جاری رہے گا۔

Saudi Ministry of Commerce building. Photo: INN.
سعودی وزارت تجارت کی عمارت۔ تصویر: آئی این این۔

وزارت تجارت نے رمضان المبارک اور عید الفطرکیلئے تجارتی سامان پر ’سیل‘ لگانے کیلئے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ’سبق نیوز‘ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ روایتی اور ڈجیٹل مارکیٹس کیلئے ’سیل‘ پرمٹ کیلئے درخواستیں ۱۰؍ شعبان سے وصول کی جائیں گی۔ پرمٹ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں http://Sales.mc.gov.sa پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ وزارت نے رمضان المبارک اور عید الفطر کیلئے رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے کا آغاز۹؍ فروری۲۰۲۵ء سے کئے جانے کا اعلان کیا ہے جو ۵؍شوال بمطابق۳؍ اپریل۲۰۲۵ء تک جاری رہے گا۔ 

واضح رہے وزارت تجارت کے قانون کے مطابق رعایتی نرخوں کا اعلان کرنے سے قبل وزارت تجارت سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بغیر کوئی تجارتی ادارہ ’سیل‘ کے اعلانات نہیں لگا سکتا۔ پرمٹ کے بغیر رعایتی نرخوں کی اشتہاری مہم چلانا خلاف قانون شمار کیا جاتا ہے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔ تجارتی ضوابط کے مطابق جو تاجر اپنی مصنوعات کو رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ رعایت سے قبل کے مصدقہ نرخ اور رعایتی نرخوں کے بارے میں وزارت تجارت کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہیں۔ وزارت تجارت نے صارفین کی سہولت کیلئے ’سیل‘ لگائے جانے والے اشتہار پر بارکوڈ سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے جس کے ذریعے خریدار اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سیل درست ہے یا نہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK