• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پررہائش پذیرافراد کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

Updated: July 07, 2024, 11:22 AM IST | Riyadh

سعودی عرب میں مزدوروں کے اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی،جس میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں اور ملک سے جانے والے افراد کو گرفتار کیا گیا،اس کے علاوہ انہیں پناہ دینے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا گیا ۔

Crown Prince Mohammed bin Salman of Saudi Arabia. Photo: INN
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان۔ تصویر : آئی این این

سعودی عرب میں ۲۷؍ جون سے ۳؍ جولائی کے درمیان ایک متحدہ مہم میں ملک بھر میں رہائش اور مزدوروں کے قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں ۱۶؍ ہزار ۵؍ سو ۶۵؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں ۹؍ ہزار ۹؍ سو ۶۹؍رہائشی قانون،۴؍ہزار ۶؍ سو ۷۶؍سرحدی حفاظت، اور ۱؍ ہزار ۹؍ سو ۲۰؍ مزدور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے۔جبکہ کل ۱؍ ہزار ۲؍ سو ۴۴؍ افراد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی پاداش میں گرفتار ہوئے، جن میں ۳۷؍ فیصد یمنی، ۶۰؍ فیصد ایتھوپیائی، اور ۳؍ فیصد دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔اس کے علاوہ ۶۳؍افراد غیر قانونی طور سے ملک سے باہر جانے کی کوشش میں گرفتار کئے گئے۔
غیر قانون افراد کو سہولت فراہم کرنے اور انہیں ملازمت فراہم کرنے اور ان کی پردہ پوشی کرنے کے جرم میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کل ۲۰؍ ہزار ۷؍سو ۸۰؍ خلاف ورزی کرنے والوں جن میں  ۱۹؍ ہزار ۳؍سو ۹۶؍ مرد اور ۱؍ ہزار ۳؍سو ۸۴؍خواتین شامل ہیں،متعلقہ محکمہ کار روائی کر رہا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ۱۲؍ ہزار ۲؍سو ۱۹؍ افراد کو دستاویز کے حصول کیلئے سفارتی کوششوں کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ۲؍ہزار ۹؍ سو ۳۱؍ افراد کے سفری انتظام کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ۹؍ہزار ۶؍ سو ۶۳؍ افراد کو اب تک ملک بدر کیا جا چکاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK