• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب : چھوٹا بکرا۶۰؍ہزار ریال میں نیلام!

Updated: January 09, 2025, 1:43 PM IST | Agency | Riyadh

بڑے کانوں والے اس بکرے کی نیلامی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں ایک ننھا سا بکرا ۶۰؍ہزار ریال میں  فروخت ہوا ہے۔ ہندوستانی کرنسی میں اس کی قیمت ۱۳؍لاکھ ۷۲؍ ہزار ۸۰۹؍روپے کم و بیش ہوتی ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں  گے کہ آخر اس بکرے میں ایسی کیا خاص بات ہے ؟ تو جان لیجئے کہ اس ننھے سے بکرے کے لمبے کان اسے دیگر بکروں سے مختلف بناتے ہیں۔ مختلف نیوز پورٹلز کی رپورٹس کے مطابق اس بکرے کی نیلامی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صرف اس بکرے کے لیے بولیاں لگائی گئیں۔ اس نیلامی کا ویڈیو فیس بک اور یوٹیوب پر وائرل ہوگیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمسن بکرے کے لمبے کان اور نایاب خصوصیات نے سعودی عرب میں ایک ہلچل مچا دی۔ جانور پالنے کے شوقین سعودی شہری اس بکرے کے دیوانے ہو گئے ہیں  اور اس کی منفرد شکل اور خوبصورتی نے اسے ایک قیمتی جانور بنا دیا۔ اسے حاصل کرنے کے لیے مختلف لوگوں نے نیلامی میں اپنی بولی بڑھانی شروع کی، لیکن سب سے بڑی بات یہ تھی کہ بکرے کی نیلامی کی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صرف اس بکرے کے لیے ہی بولیاں لگائی جا رہی تھیں۔ نتیجتاً، ایک سعودی شہری نے اس منفرد بکرے کو۶۰؍ ہزار سعودی ریال میں خرید لیا، جو کہ ہندوستانی روپوں میں ۱۳؍لاکھ ۷۲؍ ہزار ۸۰۹؍روپے کم و بیش بنتے ہیں۔ اس نیلامی نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو حیرانی کا سامنا کرایا کہ ایک جانور کی قیمت اتنی زیادہ کیسے ہو سکتی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منفرد خصوصیات رکھنے والی چیزیں زیادہ قیمتی ہو سکتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK