• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: خانۂ کعبہ کی مرکزی کنجی کے ۱۰۹؍ ویں محافظ انتقال کرگئے

Updated: June 22, 2024, 7:34 PM IST | Makkah

ڈاکٹر شیخ صالح الشیبہ کا انتقال ۲۲؍ جون کی صبح ہوا۔ ان کی نماز جنازہ مسجد حرام میں ادا کی گئی جبکہ تدفین المولا قبرستان میں عمل میں آئی۔ صالح الشیبہ صحابیٔ رسولﷺ حضرت عثمان بن طلحہؓ کے ۱۰۹؍  ویں جانشین تھے۔

Sheikh Saleh Al Shaiba. Photo: X
شیخ صالح الشیبہ خانہ کعبہ کی کنجی کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

خانۂ کعبہ کی مرکزی کنجی کے محافظ شیخ صالح الشیبہ ۲۲؍ جون کی صبح انتقال کر گئے۔ ایکس پر ایک پوسٹ کے مطابق، ان کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انہیں المعلیٰ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شیخ صالح الشیبہ صحابیٔ رسولﷺ حضرت عثمان بن طلحہؓ کے ۱۰۹؍ ویں جانشین اور کعبہ کے ۱۰۹؍ ویں محافظ تھے۔

انسائیڈ دی حرمین کے ایکس پوسٹ کے مطابق خانۂ کعبہ کی مرکزی کنجی اسی خاندان کے دوسرے فرد کے سپرد کی جائے گی۔ فتح مکہ کے بعد نبی کریمؐ نے خانۂ کعبہ کی کنجی الشیبہ خاندان کے سپرد کی تھی، تب سے لے کر اب تک یہی خاندان کنجی کی حفاظت کرتا آیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK