سعودی عرب میں حج کا آغاز ۱۴؍ جون سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام ۱۸؍ جون کو ہوگا۔ مملکت کے مسلمان ۱۶؍ جون کو عیدالاضحی منائیں گے۔ ہندوستان سمیت برصغیر کے دیگر ممالک میں آج ذی الحجہ کا چاند دیکھا جائے گا۔
EPAPER
Updated: June 07, 2024, 4:22 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سعودی عرب میں حج کا آغاز ۱۴؍ جون سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام ۱۸؍ جون کو ہوگا۔ مملکت کے مسلمان ۱۶؍ جون کو عیدالاضحی منائیں گے۔ ہندوستان سمیت برصغیر کے دیگر ممالک میں آج ذی الحجہ کا چاند دیکھا جائے گا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق مملکت میں ذی الحجہ کا مہینہ ۷؍ جون بروز جمعہ سے شروع ہوچکا ہے۔ لہٰذا امسال حج کا آغاز ۸؍ ذی الحجہ (۱۴؍ جون) کو اور ۱۲؍ ذی الحجہ (۱۸؍ جون) کو ختم ہوگا۔ عرفات ۱۵؍ جون کو ہوگا۔ سعودی عرب کے وہ مسلمان جو حج نہیں کررہے ہیں ۱۶؍ جون کو عید الاضحی منائیں گے۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت برصغیر میں آج ذی الحجہ کا چاند دیکھا جائے گا۔ چاند نظر آجانے کی صورت میں عید الاضحی ۱۷؍ جون اور نہ نظر آنے کی صورت میں ۱۸؍ جون کو منائی جائے گی۔