• Sat, 01 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عربیہ: مسجد حرام انتظامیہ نے عمرہ زائرین کیلئے مفت اسٹوریج کا اعلان کیا

Updated: December 26, 2024, 7:57 PM IST | Inquilab News Network | Riyadh

سعودی عربیہ کے شہر مکہ میں واقع مسجد حرام میں عمرہ کرنے والوں کیلئے مکہ لائبریری اور گیٹ نمبر ۶۴؍ کے قریب ذخیرہ کرنے کی مفت سہولت کا اعلان کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عربیہ کے مکہ شہر کی عظیم الشان مسجدحرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ مسجد کے مشرق میں مکہ لائبریری کے قریب اور مغرب میں گیٹ ۶۴؍کے قریب عمرہ زائرین کیلئے سامان رکھنے کیلئے مفت اسٹوریج  کی سہولیات دستیاب ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عمرہ کرنے والوں کو سہولیات تک رسائی کیلئے نسوک ایپ کے ذریعے اپنے اجازت نامے پیش کرنا ہوں گے۔عمرہ کرنے والے زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے تک ۷؍کلو گرام وزنی بیگ رکھ سکتے ہیں، اس میں مائع چیزیں، قیمتی اشیاء، ممنوعہ اشیاء، خوراک اور ادویات کی اجازت نہیں ہے۔ بازیافت کیلئے کلیم ٹکٹ پیش کرنا ضروری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے مزید کہا کہ انتظامیہ زائرین کی بہتر سہولت کیلئے خانہ کعبہ کی مسجد کے آس پاس کے تمام علاقے کو اپنی تحویل میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK