• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب : دنیا کا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کامیاب

Updated: September 14, 2024, 2:05 PM IST | Agency | Riyadh

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس روبوٹک تکنیک سے سینے کو چیرے بغیر آپریشن کی لاگت میں کمی لانے اور مریضوں کو جلد صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

A 16-year-old patient who underwent surgery. Photo: INN
۱۶؍سالہ مریض جس کا آپریشن کیا گیا۔ تصویر : آئی این این

سعودی عرب کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر نے دنیا میں پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی طبی پیشرفت ہے اور روبوٹک طریقے سے دل کی پیوند کاری ایک ۱۶؍سالہ مریض میں کامیابی سے کی گئی۔ اس مریض کو ہارٹ فیلیئر کی سنگین شدت کا سامنا تھا اور ڈھائی گھنٹے کے آپریشن میں دل کی پیوندکاری کی گئی۔ روایتی ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے بعد مریض کو صحتیاب ہونے پر میں کافی وقت لگتا ہے مگر اس نئے طریقہ کار میں دل کو بدلنے کیلئے سینے کوچیرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس سے مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے، درد کم ہوتا ہے جبکہ پیچیدگیوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ سعودی سرجن ڈاکٹر فیرس خلیل کی سربراہی میں ایک ٹیم نے روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا۔ آپریشن کی کامیابی اور مریض کے تحفظ کیلئے طبی ٹیم نے کافی تیاری کی جس دوران۳؍ دنوں کے دوران ورچوئل طریقے سے اس عمل کو ۷؍ بار دہرایا گیا۔ ماہرین کو توقع ہے کہ آپریشن کی کامیابی سے دل کی صحت کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوگی۔ سینے کو کاٹے بغیر روبوٹک تکنیک کے استعمال سے اس آپریشن کی لاگت میں کمی لانے اور مریضوں کو جلد صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK