• Mon, 03 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

معتمرین کیلئے ویکسین لگوانا لازمی، سعودی حکومت کا سرکیولر

Updated: February 03, 2025, 10:33 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

معتمرین کے لئے میننجائٹسویکسین لگوانے کو سعودی حکومت کی جانب سے لازم کردیا گیا ہے، اس کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

معتمرین کے لئے میننجائٹسویکسین لگوانے کو سعودی حکومت کی جانب سے لازم کردیا گیا ہے، اس کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا نفاذ۱۰؍ فروری سے کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے جہاں معتمرین میں پس وپیش ہے اور وہ یہ معلوم کرنے کیلئے کوشاں ہیں کہ ویکسین کہاں ملے گی تو خود ٹور آپریٹرز کو بھی اس تعلق سے زیادہ معلومات نہیں ہے۔ متعدد ٹور آپریٹرز سے معلومات حاصل کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے تفصیلی سرکیولر جاری کیا ہے اور سرکیولر کے انڈیکس۴؍ میں ہندوستان کا بھی ذکر کیا ہے۔ لیکن ویکسین کہاں ملے گی، اسے لگوانے کا کیا طریقہ ہوگا‌، اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ نہ ہی حکومت ہند کی جا نب سے اس بابت اب تک کوئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ ہدایات موصول ہونے پر عمرہ کے لئے جانے والوں کی رہنمائی کی جائے گی۔ یہی جواب حج فیڈریشن کے چیئرمین عاشق علی نے بھی دیا۔ گلف ٹراویل کے ذمہ دار مسرور اختر عرف شنو بھائی کے صاحبزادے شبلی نے بتایا کہ اس تعلق سے کافی تذبذب پایا جارہا ہے اور عمرہ کرنے والے رابطہ قائم کررہے ہیں مگر ہم کیا رہنمائی کریں جب نہیں خود تفصیل نہیں معلوم ہے۔ حج عمرہ ٹور آرگنائزرس اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران علوی سے پوچھنے پر انہوں نے انقلاب کو بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے اس تعلق سے سرکیولرجاری کیا گیا ہے کہ عمرہ کے لئے جانے والوں کو ویکسین لگوانا ہوگا۔ اب تک یہ ٹیکہ حج کے لئے جانے والو ں کولگوانا ہوتا تھا۔ عمران علوی نے مزید بتایا کہ جی سی سی (گامکا) جاری کرنے والے مراکز کواس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ وہ سینٹرز ہیں جہاں سعودی عرب یا دیگر ممالک میں ملازمت کیلئے جانے والوں کا میڈیکل ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK