سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی خدمات نے یوکرین میں انسانی بحران سے متاثر داخلی بے گھر افراد کی مدد کےلیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ساتھ ۱۰ء۴؍ملین ڈالر سے زیادہ کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 02, 2024, 5:28 PM IST | Riyadh
سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی خدمات نے یوکرین میں انسانی بحران سے متاثر داخلی بے گھر افراد کی مدد کےلیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ساتھ ۱۰ء۴؍ملین ڈالر سے زیادہ کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی خدمات نے یوکرین میں انسانی بحران سے متاثر داخلی بے گھر افراد کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ساتھ۱۰ء۴؍ ملین ڈالر سے زیادہ کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق یہ امداد گیارہ ہزار شیلٹر کٹس، ۲۴۰۰؍ ریپڈ ہینٹنگ کٹس، موسم سرما کے دوران گھروں کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری تعمیرانی سامان کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائے گی، اس سے تقریبا ۴۹؍ ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے: روس کو جنگی سامان فراہم کرنے پرامریکہ نے ۱۵؍ہندوستانی کمپنیوں پر پابندی لگائی
معاہدے پر ریاض میں سعودی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن البیز اور اقوام متحدہ کے ادارے کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی کلیمٹنس نے دستخط کئے۔ اس موقع پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبدااللہ الربیعہ بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ دنیا میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کو انسانی امداد کی فراہمی کیلئےسعودی عرب کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔