• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی: شعبۂ سیاحت میں کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

Updated: December 20, 2024, 12:59 PM IST | Agency | Riyadh

رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں سیاحتی شعبے سے ۹؍ لاکھ ۵۹؍ ہزار ۱۷۵؍ افراد وابستہ ہوئے۔

An attempt by Saudi Arabia to promote tourism. Photo: INN
سعودی عرب کی جانب سے سیاحت کے فروغ کی ایک کوشش۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں کام کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال رواں ۵ء۱؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ اعدادو شمار کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں سیاحتی شعبے سے ۹؍ لاکھ ۵۹؍ ہزار ۱۷۵؍ افراد وابستہ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیاحتی شعبے میں کام کرنے والے مردوں کی تعداد۸؍ لاکھ ۳۱؍ ہزار ۷۶؍جبکہ خواتین کی تعداد ایک لاکھ ۲۸؍ ہزار ۹۹؍ ہے ۔ اسی دوران ۲۰۲۴ء کی پہلی سہ ماہی میں ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ میں بھی گزشتہ برس۲۰۲۳ء کے مقابلے میں ۵ء۰؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوٹل کے کمروں کے کرایوں سے متعلق سروے میں بتایا گیا کہ رواں برس یومیہ کرایوں کا او سط ۵ء۷۲۵؍ ریال دیکھنے میں آیا جو گزشتہ برس سے۰ء۴؍فیصد کم ہےجبکہ فرنشڈ اپارٹمنٹس کے اوسطا کرایے۲۵۴؍ ریال یومیہ تک ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ہوٹل میں قیام کرنے والوں کا متوسط دورانیہ ۱ء۵؍ راتیں رہا جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں ۱۷ء۶؍ فیصد زیادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK