• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی نے فلسطین سے متعلق اپنے موقف کا اعاد ہ کیا، نقل مکانی کو مسترد کردیا

Updated: February 10, 2025, 11:13 AM IST | Agency | Riyadh

اس سلسلے میںسعودی وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے۔

After the ceasefire, the citizens of Gaza are returning to their homes. Photo: INN
جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھر لوٹ رہےہیں۔ تصویر: آئی این این

 سعودی عرب نے فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا  کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی( ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے  اتوار کو اعلامیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا  کہ فلسطینی بیرون ملک سے آنے والے غیرملکی قابض یا تارکین وطن نہیں ہیں۔
 وزارت نے کہا کہ فلسطینی عوام کا حق  ہمیشہ رہے گا اور کوئی بھی اسے چھین نہیں سکے گا چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے؟
 سعودی عرب نے فلسطینیوں کی نقل مکانی سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔
 سعودی عرب نے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے  سے متعلق نیتن یاہو کے بیانات کی مذمت کرنے والے برادر ممالک کے موقف کو سراہا ہے۔سعودی عرب نے زور دے کر کہا کہ دو ریاستی حل کے ذریعے  ہی  پائیدار امن کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
  یادرہےکہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے تجویز  پیش کی تھی کہ فلسطینیوں کو فلسطین کی خودمختاری کے کسی بھی تصور کو مسترد کرتے ہوئے اپنے وطن میں اپنی ریاست قائم کرنے کے بجائے سعودی عرب میں اپنی ریاست قائم کرنی چاہئے۔بنیامین نیتن یاہو نے کہاکہ سعودی عرب اپنی سرزمین پر ایک فلسطینی ریاست تشکیل دے سکتا ہے، اس کے پاس وہاں بہت سی زمینیں ہیں۔
 جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئےفلسطینی ریاست کی ضرورت ہےتو انہوں نے اس خیال کو یکسر مسترد کر دیتے ہوئے اسے اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK