ایس بی آئی لائف کمپنی نے اپنی مہم ’تھینکس اے ڈاٹ ‘ کیلئے اداکارہ مہیما چودھری کو سفیر مقرر کیاہے۔
EPAPER
Updated: October 11, 2023, 12:56 PM IST | Agency | Mumbai
ایس بی آئی لائف کمپنی نے اپنی مہم ’تھینکس اے ڈاٹ ‘ کیلئے اداکارہ مہیما چودھری کو سفیر مقرر کیاہے۔
ایس بی آئی لائف کمپنی نے اپنی مہم ’تھینکس اے ڈاٹ ‘ کیلئے اداکارہ مہیما چودھری کو سفیر مقرر کیاہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کے ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے اس لئے اس اہم مہینے میں ایس بی آئی لائف انشورنس نے’ تھینکس اے ڈاٹ‘ مہم کا آغاز کیاہے جس کے ذریعے خواتین کو سیکھنے اور بریسٹ کینسر کےخود معائنہ کو ایک عادت بنانے میں مدد کرنے کیلئے بیداری فراہم کرے گی۔
اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر کمپنی نے `ہاٹ واٹر بیگ کا استعمال کرتے ہوئے بریسٹ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے ایک آلہ فراہم کیاہے۔ حالیہ برسوں میں ہونے والی پیش رفت کے باوجود بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ حالیہ مطالعات کے مطابق ۲۵؍ سے ۵۰؍ سال تک کی نوجوان ہندوستانی خواتین میں یہ بیماری خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان میں سے۶۰؍فیصدکیسز کی تشخیص ایڈوانسڈ مراحل میں ہوتی ہے، جس سے بچنے کی شرح بہت کم ہوتی ہے تاہم، جلد پتہ لگانے سے اس بیماری سے ۹۸؍ فیصد کیسز میں جان بچائی جا سکتی ہے۔ مہیما چودھری بھی اس مرض میں مبتلا رہی ہیں اس لئے کمپنی نے انہیں اس مہم کا سفیر بنایاہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مہیمامیں خوش نصیب ہوں کہ میرے مرض کی تشخیص پہلے اسٹیج پر ہوگئی۔ اس کے باوجود مجھے کیمیو تھیراپی کروانی پڑی۔ اس مہم کا حصہ بن کر میں بہت خوش ہوں۔