• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوارِ قرآن سمینارمیں علماء نے مختلف عناوین پر مقالات پیش کئے

Updated: January 07, 2025, 10:57 AM IST | Inquilab News Network | Govandi

یہاں خانقاہ قادریہ ایوبیہ ، کشی نگر ، یوپی کی شاخ کے زیر اہتمام پیر کو ’انوار قرآن سمینار‘ کا انعقاد کیا گیاتھا جو بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

Maulana Muhammad Sabatin Raza is being honored with an award in Anwar Quran seminar. Photo: INN
انوارقرآن سمینار میں مولانا محمد سبطین رضا کوایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں خانقاہ قادریہ ایوبیہ ، کشی نگر ، یوپی کی شاخ کے زیر اہتمام پیر کو ’انوار قرآن سمینار‘ کا انعقاد کیا گیاتھا جو بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
یہ سمینار مفتی محمد نظام الدین رضوی (شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ) کی سرپرستی میں ہواجس کے صدر ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ محمد احمد مصباحی تھے۔ سمینار کا آغاز قاری احمد حسین ضیائی (استاذ منظر اسلام التفات گنج) کی تلاوت پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت و منقبت کے مختصر سلسلے کے بعد صدر سمینار محمد احمد مصباحی (ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ )کا خطبہ صدارت مولانا محمود علی (مشاہدی استاذ جامعہ اشرفیہ) نے پیش کیا۔ پھر قرآنیات کے متعینہ ذیلی عناوین پر مقالات پیش کئے گئے۔
اس سمینار میں علماء نے قرآن اور وحی، تدوین قرآن عہد بہ عہد، تاثیرات قرآن، تمثیلات قرآن، قرآن کریم اور اللہ پر ایمان، قرآن کریم اور معجزات انبیا، قرآن کریم اور صحابہ کرام، مطالعہ قرآن، قرآن کریم اور آسمانی کتابوں پر ایمان، قرآن کریم اور جہاد، قرآن کریم اور معراج النبیؐ، قرآن کریم اور امت مسلمہ کے امتیازات پر قیمتی مقالات پیش کئے۔
حضرت مفتی محمد نظام الدین رضوی   نے ’انوار قرآن‘ کے مرکزی عنوان کے تحت ۵؍ سال تک ہونے والے سیمینار کے مقالات مجموعہ تاریخ قرآن، قرآن کریم اور ذکر باری تعالیٰ، قرآن کریم اور ذکر رسول کائنات، قرآن کریم اور اسلامی عقائد، قرآن کریم اور اسلامی احکام کا اجراء کیا۔ 
اس موقع پر رضا اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری  محمد سعید نوری نے رضا اکیڈمی کی جانب سے  خانقاہ قادریہ ایوبیہ کے سجادہ نشین مولانا محمد سبطین رضا قادری ایوبی کو ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK