• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایس ای سی چیمپئن شپ ۲۰۲۴ء: ہندوستانی کھلاڑی پرویز خان فائنل میں

Updated: May 11, 2024, 5:11 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

میوات، ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پرویز خان نے امریکہ میں جاری ایس ای سی چیمپئن شپ ۲۰۲۴ء میں ۸۰۰؍ اور ۱۵۰۰؍ میٹر دوڑ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ فائنل ۱۲؍ مئی کو ہوگا۔

 Parvej Khan. Photo: INN
پرویز خان ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ پرویز خان نے امریکہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ای سی چیمپئن شپ ۲۰۲۴ء میں ۸۰۰؍ اور ۱۵۰۰؍ میٹر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ میوات، ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ۱۹؍ سالہ پرویز خان نے۸۰۰؍ میٹر کی دوڑ ۲۳؍ سیکنڈ اور ۱۵۰۰؍ میٹر کی دوڑ ۳؍ منٹ ۴۴؍ سیکنڈ ۹۸؍ ملی سیکنڈ میں مکمل کرکے ۱۲؍ مئی کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ 


ان کا ۱۵۰۰؍ میٹر کوالیفائنگ دوڑ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں پرویز دوسرے کھلاڑیوں کو بغیر کسی مشکل کے شکست دیتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز خان این سی اے اے چیمپئن شپ میں فلوریڈا گیٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ این سی اے اے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے پہلے ٹریک ایتھلیٹ ہیں اور امریکی کالجیٹ سرکٹ میں مقابلہ کرنے کیلئے تیجسون شنکر (اونچی چھلانگ) اور وکاس گوڈا (ڈسکس تھرو) جیسے دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK