• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیٹا سیکوریٹی سولوش پر سیکلور کی اہم میٹنگ ،۲۰۰؍ سے زائد مندوبین کی شرکت

Updated: December 20, 2023, 11:55 AM IST | Agency | Mumbai

ڈیٹا سیکوریٹی سولوشنز فراہم کرنے والی معروف عالمی سیکوریٹی کمپنی سیکلور نے حال ہی میں ممبئی میں سائبر سیکوریٹی کے تعلق سے پروگرام کا انعقاد کیا تھاجس میں سائبر اور ڈیٹاسیکوریٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی تھی۔

The scene of the meeting of Seklur. Photo: INN
سیکلور کی میٹنگ کا منظر۔ تصویر : آئی این این

ڈیٹا سیکوریٹی سولوشنز فراہم کرنے والی معروف عالمی سیکوریٹی کمپنی سیکلور نے حال ہی میں ممبئی میں سائبر سیکوریٹی کے تعلق سے پروگرام کا انعقاد کیا تھاجس میں سائبر اور ڈیٹاسیکوریٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی تھی۔ یہ تقریب نئے نافذ کردہ ڈجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ۲۰۲۳ء کے تحت ڈیٹا جمع کرنے، ذخیرہ کرنے اور حفاظتی اقدامات کی پیچیدگیوں کو دور کرنے پر مرکوز تھی۔اس تقریب کا مقصد بیداری پیدا کرنا تھا اور اس کیلئے ڈی پی ڈی پی ایکٹ ۲۰۲۳ءپر بات چیت ضروری تھی۔ اس پروگرام میں ۲۰۰؍سےزائد مندوبین نے شرکت کی جن میں زیادہ تر اعلیٰ چیف سیکوریٹی آفیسرس اور سائبر سیکوریٹی اور سائبر کرائم کے ماہرین نے بہت سی صنعتوں سے وابستہ افرا دتھے۔ پروگرام نے کئی اہم خدشات کو دور کیا جیسے کہ تعمیل کی ٹائم لائن، ڈیٹا اسٹوریج، ڈیٹا شیئرنگ کی شفافیت اور اثرات، نیز اسپیمنگ، سائبر حملوں اور ڈیپ فیکس کے خطرات شامل تھے۔ سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر پون دگل نے صنعت میں قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اہم نکات پر گفتگو کی۔ اڈانی گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگراجن وجے آراگھون نے جدید حکمت عملی پر بحث کوکرتےہوئے ڈیٹا سیکوریٹی کے کئی اہم پہلوؤں کو موضوع بحث بنایا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK