کانگریس جنرل سیکریٹری اور سرسہ کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے الزام لگایا کہ ہریانہ کی بی جے پی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے جمنا کا پانی آلودہ ہو رہا ہے اور ریاست کی تقریباً۱۱۳؍ فیکٹریوں کا کیمیکل سے بھرا گندہ پانی دریا میں چھوڑا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 27, 2025, 2:48 PM IST | Agency | Chandigarh
کانگریس جنرل سیکریٹری اور سرسہ کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے الزام لگایا کہ ہریانہ کی بی جے پی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے جمنا کا پانی آلودہ ہو رہا ہے اور ریاست کی تقریباً۱۱۳؍ فیکٹریوں کا کیمیکل سے بھرا گندہ پانی دریا میں چھوڑا جارہا ہے۔
کانگریس جنرل سیکریٹری اور سرسہ کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے الزام لگایا کہ ہریانہ کی بی جے پی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے جمنا کا پانی آلودہ ہو رہا ہے اور ریاست کی تقریباً۱۱۳؍ فیکٹریوں کا کیمیکل سے بھرا گندہ پانی دریا میں چھوڑا جارہا ہے۔
یہاں بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کماری سیلجا نے کہا کہ حال ہی میں ہریانہ اسٹیٹ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صنعتی علاقے میں فیکٹریوں کے ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نکلنے والے پانی کی جانچ میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ یعنی جمنا ندی کا پانی ہریانہ میں آلودہ ہو رہا ہے۔ ریاست کی۱۱۳؍ فیکٹریوں کا گندہ پانی سیدھا جمنا میں چھوڑاجا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمنا نگر، سونی پت اور پانی پت کے صنعتی علاقوں میں کام کرنے والی فیکٹریوں کا گندہ پانی سیدھا جمنا میں جا رہا ہے۔ ہتھنی کنڈ بیراج سے نکلنے والی جمنا ندی پہلے جمنا نگر میں داخل ہوتی ہے، بعد میں کرنال، پانی پت، سونی پت اور فرید آباد سے ہوتی ہوئی گزرتی ہے۔ اس دریا کی کل لمبائی ایک ہزار ۳۱۷؍ کلومیٹر ہے جبکہ ہریانہ میں کل لمبائی۳۲۰؍ کلومیٹر ہے۔ یہ جمنانگر میں۶۵؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ اس ندی کا پانی جمنا نگر ہی سے آلودہ ہونے لگتا ہے۔