Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنویل میں ہولی کے دن امن قائم رکھنے پر سینئر افسر کی پزیرائی

Updated: March 24, 2025, 12:41 PM IST | Wasim Patel | Panvel

مقامی مسلمانوں نے پولیس اسٹیشن کے انچارج نتین ٹھاکرے کوگلدستہ پیش کرکے اورشال پہنا کر خیر مقدم کیا۔۔

Nitin Thackeray, in-charge of Panvel City Police Station, being presented with a bouquet. Photo: INN
پنویل شہر پولیس اسٹیشن کے انچارج نتین ٹھاکرے کوگلدستہ پیش کیا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

ہولی اور جمعہ کا دن ایک ساتھ آنے پر اس دن پنویل شہر پولیس اسٹیشن کے انچارج نتین ٹھاکرے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مسلم محلوں میں موجودتھے اور حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے۔ ان کی مستعدی اور سختی کی وجہ سے اس دن شہر میں پوری طرح   امن وامان رہا  اور شرپسندوں کو کسی بھی طرح کی شرارت کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ایسے حالات میں جب ریاست کے کئی حصوں میں حالات کشیدہ ہوئے ،یہاں پوری طرح سے امن رہا اس لئے مسلمانوں کی طرف سے پنویل شہر پولیس اسٹیشن کے انچارج نتین ٹھاکرے کو گلدستہ پیش کرکے اور شال پہنا کر ان کی عزت افزائی کی گئی اور ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
اس موقع پر نتین ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ہمیں تنخواہ عوام کے دیئے گئے ٹیکس   سے ملتی ہے۔ یہاں پر امن و امان قائم رکھنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ شر پسندوں کو یہاں کا پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو پولیس سختی کے ساتھ ان سے نمٹے گی۔ انہوں نے مسلمانوں کی تعریف کی کہ یہاں پر امن قائم رکھنے میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے۔ یہ امن پسند قوم ہے۔ میں ذاتی طور پر مسلمانوں کو پسند کرتا ہوں۔  امن وامان برقرار رکھنے میں مسلم ہمیشہ پولیس کی مدد کرتے ہیں۔‘‘ اس موقع پر پنویل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اقبال قاضی نے کہا کہ نتین ٹھاکر ے  یہاں پر امن قائم رکھنے میں رات دن کام کر رہے ہیں۔ میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ مسلمان  ہمیشہ پولیس کے ساتھ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK