• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی اعلیٰ قیادت پر سنسنی خیز الزام،کنیڈا شر انگیزی سے باز نہیں آرہاہے

Updated: October 30, 2024, 11:06 PM IST | New Delhi

ٹروڈو حکومت نے خالصتانی دہشت گرد نجّر کے قتل کیس میں یہ دعویٰ کیا کہ اس میں وزیر اعظم مودی کا کوئی بہت قریبی ساتھی ملوث ہے ، امیت شاہ کا کھل کر نام لیا

Union Home Minister Amit Shah
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ

ہندوستان اور کنیڈا کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ کنیڈا حکومت نے خالصتانی دہشت گرد نجّر کے قتل کیس میں نیا جھوٹ بولتے ہوئے  یہ سنسنی خیز الزام لگایا  ہے کہ اس قتل میں وزیراعظم مودی کا کوئی بہت  قریبی شخص ملوث ہے۔اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مزید تلخی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کئی بار اپنا موقف واضح کرچکا ہے لیکن کنیڈا  اس سے اتفاق نہیں کررہا ہے۔ ٹروڈو حکومت   یہ دعو یٰ کر رہی ہے کہ ان کے ملک میں ہونے والی مجرمانہ سازش کے پیچھے مودی کے قریبی لوگوں کا ہاتھ ہے۔اس میںان کا اشارہ  واضح طور پر  وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف ہے۔کنیڈاحکومت  کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ کنیڈا کی سرزمین پر سکھ علاحدگی پسندوں کو نشانہ  بنانے کی سازش رچ رہے ہیں۔ہندوستانی حکومت نے کسی بھی قسم کی سازش یا  تشدد میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور کنیڈا کے اس طرح کے تمام سابقہ  الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
 کنیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے ایک امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ یہ پوری سازش امیت شاہ نے رچی تھی۔’واشنگٹن پوسٹ‘ اور ’سی بی سی‘ نیوز کے مطابق کنیڈاکے حکام نے الزام لگایا کہ امیت شاہ سکھ علاحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کیلئے تشدد اور دھمکیوں کی مہم چلارہے ہیں۔ موریسن نے پارلیمانی کمیٹی کو یہ بھی  بتایاکہ کچھ صحافیوں نے امیت شاہ کے نام کی تصدیق کیلئے فون کیا تھا اور انہوںنے ٹروڈو حکومت کی طرف سے اس نام کی تصدیق کی ہے۔  
 واضح رہے کہ اوٹاوا میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور ہندوستانی وزارت خارجہ نےتا دم تحریر اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔اس سے پہلےکنیڈا کے حکام ریکارڈ پر صرف یہ کہہ رہے تھے کہ اس سازش میں ’ ہندوستانی حکومت کے اعلیٰ ترین سطح‘ کے لوگ ملوثـ ہیں لیکن پہلی مرتبہ   وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام لیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK